BBC Urdu
Why women are at the centre of Baloch insurgency? - BBC URDU
- Title
- Why women are at the centre of Baloch insurgency? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- بلوچستان کی شورش اب شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور جہاں سکیورٹی ایجنسی سخت اقدامات اٹھا رہی ہیں اور مبینہ طور پر شک کی بنیاد پر بلوچ خواتین کو بھی جبری طور پر اٹھا رہی ہیں وہیں شدت پسند حملوں میں خواتین کے کردار پر بھی بات ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق خواتین کو ہائی پورفائیل حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ دیکھیئے اس ہفتے کا سیربین۔
میزبان: عالیہ نازکی
پروڈیوسر: عارف شمیم
رپورٹر: محمد کاظم، سارہ عتیق
وژول پروڈیوسر: خالد کرامت
#balochistan #pakistan #security #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Buddhist monks complete 3,200km Walk for Peace - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- بدھ مت راہبوں کے ایک گروہ نے ٹیکساس سے واشنگٹن ڈی سی تک اپنے 3,200 کلومیٹر طویل مارچ کو مکمل کر لیا ہے۔ یہ ایسا سفر تھا جو اُنھوں نے کبھی ننگے پاؤں، کبھی زخمی حالت میں اور کبھی برف میں چل کر طے کیا۔ ان کا یہ سفر بہت سارے امریکیوں کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا تھا۔
#USA #Buddhistmonks #walkofpeace
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- For us, every day is Valentine’s Day - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ’جب ہماری شادی ہوئی اور ہم نے ایک دوسرے کو سنبھالا، ایک دوسرے کو سپورٹ کیا اور آج وہی لوگ سب کو ہماری مثال دیتے ہیں جو پہلے سوال کرتے تھے۔‘
ضوفشاں اور فواد کی محبت کی کہانی ان کے والدین کی جانب سے جوڑے گئے رشتے سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اٹوٹ محبت کا روپ دھار گئی۔
درستگی: ویڈیو میں موجود شادی شدہ جوڑے میں شوہر کا کا نام غلطی سے فراز لکھا گیا ہے، ان کا درست نام فواد ہے۔
رپورٹر: آسیہ انصر
فلمنگ: واجد علی
ایڈیٹنگ: فاخر منیر
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Father in tears as son returns home in Russia–Ukraine prisoner swap - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- یوکرین اور روس نے قیدیوں اور عام شہریوں کا تبادلہ کیا، جو ابو ظہبی میں دو روزہ امریکی ثالثی مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔ اس تبادلے میں سات عام شہری شامل اور 157 روسی فوجیوں کو چار ماہ کے بعد پہلی بار اپنے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Bangladesh Nationalist Party (BNP) wins landslide majority in election - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- بنگلہ دیش میں اہم پارلیمانی انتخابات میں بی این پی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ 297 مجموعی نشستوں میں سے اس نے 209 پر نشستیں جیتی ہیں اور اس طرح اسے دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 68 نشستوں پر جماعتِ اسلامی کے اُمیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ سٹیزن نیشنل پارٹی نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اِن انتخابات کو عوامی جوش و خروش اور ملک کے سیاسی مستقبل کے لیے فیصلہ کن لمحہ قرار دیا گیا ہے۔
دو ہزار چوبیس میں شیخ حسینہ کی پندرہ سالہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے بنگلادیش زبردست بے یقینی سے گزر رہا ہے۔ تو کیا اب نئی حکومت ملک میں جمہور...
- Title
- Tariq Rehman: Who is Bangladesh’s “potential Prime Minister”? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- طارق رحمان ملک بنگہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے ہیں۔ وہ تقریباً 17 سال جلاوطنی گزارنے کے بعد دسمبر 2025 میں بنگلہ دیش واپس آئے۔ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں اُن کی نیشنلسٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بنگلہ دیش کے ممکنہ وزیر اعظم طارق رحمان کون ہیں؟
جانئیے رباب بتول کی اس ویڈیو میں۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- 'I was secretly filmed with smart glasses and then trolled online' - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- گوگل اور میٹا کے سمارٹ گلاسز کے بارے میں آپ نے یقیناً سنا ہوگا۔ پہننے کے قابل ٹیکنالوجی کی دنیا میں انہیں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم جہاں یہ ایجاد سہولت اور جدت کی علامت سمجھی جا رہی ہے، وہیں اس کے ممکنہ غلط استعمال پر سنجیدہ خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
تشویش یہ ہے کہ یہ آلات خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کے خلاف ذہنی و جنسی تشدد کے ایک نئے ذریعے کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں۔ برطانیہ میں ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جہاں سمارٹ گلاسز کے ذریعے خواتین کو ان کی اجازت کے بغیر خفیہ طور پر فلمایا گیا، اور بعد ازاں یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ...
- Title
- BBC Ground Report: How Much Damage Did the BLA Attack Cause in Noshki? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- 31 جنوری کو بی ایل اے کے مسلح افراد نے ایک ہی وقت میں بلوچستان کے 12 شہروں میں مختلف مقامات پر حملے کیے تھے لیکن نوشکی وہ واحد علاقہ ہے جہاں عسکریت پسندوں نے تین دن تک اپنی کارروائی جاری رکھی۔
اس حملے کے نتیجے میں وہاں کتنا تقصان ہوا دیکھیے نوشکی سے بی بی سی کے محمد کاظم اور خیر محمد کی اس رپورٹ میں۔
#nushki #balochistan #bla #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- 'Ice volcano' erupts in New York - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- امریکی ریاست نیو یارک میں اس سال سردیوں میں اس وقت ایک انوکھا منظر دیکھنے کو ملا جب شدید ٹھنڈ نے برف کی ایک ایسی چیز بنا دی جسے لوگوں نے ’آئس والکینو‘ یعنی برف کے آتش فشاں کا نام دیا ہے۔
لیکن یہ اصل آتش فشاں نہیں ہے، اسے یہ نام صرف اس لیے ملا ہے کیونکہ یہ پہاڑ کی طرح لگتا ہے۔
انیسویں صدی کے ایک پرانے فوارے سے پانی نکلتا ہے اور ٹھنڈی ہوا لگتے ہی فضا میں ہی منجمد ہو جاتا ہے، یوں برف کی تہیں بنتی جاتی ہیں اور آہستہ آہستہ ایک اونچی برفانی چوٹی کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔
#icevolcano #US #Newyork #letchworthstatepark #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- What are solar flares? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- خوبصورت اروراز یا قطبی روشنیاں سورج پر ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے بنتی ہیں، لیکن یہی دھماکے زمین پر مختلف مسائل بھی پیدا کر سکتے ہیں۔
#auroras #northernlights #sun
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Winter Olympic bronze winner confesses to cheating on girlfriend on live TV - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ناروے کے 28 سالہ کھلاڑی سٹرلا ہوم لیگریڈ نے ونٹر اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے فوراً بعد لائیو ٹی وی پر اپنی گرل فرینڈ سے بے وفائی کا اعتراف کیا۔ تاہم رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی سابقہ گرل فرینڈ، جنھوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، نے ناروے کے ایک اخبار کو بتایا کہ معاف کرنا مشکل ہے، چاہے پوری دنیا کے سامنے محبت کا اظہار ہی کیوں نہ کیا جائے۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Usman Tariq: Why a Pakistani spinner has reignited cricket's biggest debate - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستانی سپنر عثمان طارق وکٹیں لینے کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے غیر معمولی انداز کی وجہ سے ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ ان کا بولنگ ایکشن اب پاکستان اور انڈیا ورلڈ کپ میچ سے پہلے ہی وائرل تبصروں اور بحث کو سبب بن رہا ہے۔ ان کی کہنی اور بولنگ ایکشن پر اتنی بات کیوں ہو رہی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
ویڈیو: افتخار خان اور نعمان مسرور
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: India orders social media firms to remove unlawful content within three hours - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انڈیا نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے اپنے ڈیجیٹل قوانین میں سخت ترین ترامیم متعارف کرائی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت، جب بھی کسی مبینہ غیر قانونی مواد یا اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مشکوک پوسٹ کی نشاندہی ہو گی، تو پلیٹ فارمز کو اسے صرف تین گھنٹے میں ہٹانا ہوگا۔ یہ تبدیلی 20فروری 2026 سے نافذ العمل ہو گی۔
یہ موجودہ چھتیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن میں ایک بڑی سختی ہے۔ جو عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔
میزبان: غضنفر حیدر
ایڈیٹر: جاوید سومرو
پروڈیوسر: رفاقت علی اور صمید ککرو
#india #socialmedia #law # bbcurdu
CLICK HERE to subs...
- Title
- Inside the Report on Imran Khan’s Health and Prison Conditions - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان کی سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ 16 فروری سے قبل ماہر ڈاکٹروں سےسابق وزیر اعظم عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کرایا جائے۔ ’فرینڈ آف کورٹ‘ سلمان صفدر کی طرف سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں یہ حکم دیا گیا ہے۔ پورٹ میں بینائی متاثر ہونے اور طبی سہولیات میں تاخیر کی نشاندہی کی گئی۔ اس رپورٹ میں اور کیا اکشافات کیے گئے ہیں، جانیے اس ویڈیو میں۔
ویڈیو: شہزاد ملک اور کرن فاطمہ
#ImranKhan #SupremeCourt #PTI #Politics #Pakistan #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Bangladesh Elections: Voting Process Underway - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- بنگلہ دیش کے عام انتخابات کے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور اب تک بڑی سیاسی شخصیات نے بھی اپنے ووٹ ڈال دیے ہیں ان میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس، بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر شفیق الرحمان شامل ہیں۔
اب تک پولنگ کی کیا صورتحال ہے بتا رہے ہیں ڈھاکہ سے جُگل پروہت اس ویڈیو میں۔
#bangladesh #elections #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Bangladesh Elections: How Voting Is Being Conducted - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- بنگلہ دیش میں 13ویں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے جو مقامی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے تک جاری رہے گا۔
بنگلہ دیش میں ووٹنگ کا عمل کیسے ہو رہا ہے جانیے ڈھاکہ سے جُگل پروہت اور دیوآشیش کی اس ویڈیو میں۔
#bangladesh #elections #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- How will ‘Net Billing’ affect New and Existing Solar Users? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان میں بجلی کے شعبے کے نگران ادارے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرا نے ملک میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ متعارف کروائی ہے۔ جس کے بعد بہت سے لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ یہ نیا نظام کیا ہے اور اس سے سولر توانائی کا استعمال کرنے والے نئے اور پرانے صارفین کیسے متاثر ہوں گے؟
ویڈیو: حسن عباس
رپورٹر: تنویر ملک
#netmetering #solarpanels #netbilling #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Are Bangladesh's youth turning against India? BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- بنگلہ دیش میں کل یعنی بارہ فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے پہلے ملک کے عوام، جہاں ایک پختہ جمہوری نظام کی امید ظاہر کررہے ہیں، وہیں، وہ چاہتے ہیں کہ انڈیا ان کے داخلی معاملات میں اپنی مداخلت کم کرے۔ 2024 میں ہونے والے مظاہروں، اور اس کے بعد حکومت کا سخت کریک ڈاؤن اور پھر سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا ملک سے فرار ہوکر انڈیا جاکر پناہ لینا، یہ وہ مسائل ہیں جن کے بعد بنگلہ دیش کے عوام ایک ایسا جمہوری نظام چاہتے ہیں جو اپنے دم پر چلے۔ تو شیخ حسینہ کے دوست اور ان کی پارٹی کے اتحادی انڈیا سے بنگلہ دیش کی عوام کا ایک حصہ ناراض کیوں ہیں؟ انڈیا کا کیا موقف رہا ہے؟ ...
- Title
- Elections In Bangladesh: Who are the candidates contesting the election? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- بنگلہ دیش ایک ایسے اہم اور فیصلہ کن انتخابات کی تیاری کر رہا ہے جو نہ صرف اس کی داخلی سیاست بلکہ خطے میں اس کے کردار پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ 12 فروری کو لاکھوں ووٹرز ایک ایسے انتخابی مقابلے میں ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں جو غیر معمولی حالات میں ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں کون سے امیدوار مضبوط پوزیشن میں ہیں، اور ان انتخابات کے نتائج جنوبی ایشیا کے لیے کیوں اہمیت رکھتے ہیں؟ دیکھیے اس ویڈیو میں
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- School Shooting in Canada: At least 9 killed and 25 Injured - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے علاقے ٹمبلر رج میں فائرنگ سے اب تک نو افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آور کی لاش بھی سکول سے ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے لیکن اس کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی جا رہی۔
#canada #shooting #britishcoloumbia #school #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- 'Spy-Cam Porn': Secret Camera in China's Hotel Room that was Live Streaming Guests' Videos- BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- چین میں بی بی سی آئی کی ایک تحقیق میں ایک ایسے نیٹ ورک کا پتہ چلایا ہے جو ملک بھر کے ہوٹل کمروں میں خفیہ کیمروں کے ذریعے لوگوں کی خفیہ طور ویڈیو بناتا رہا ہے، جس سے ممکنہ طور پر ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
بغیر اجازت خفیہ طور پر فلم بنائی جانے والی ان ویڈیوز، جنہیں "سپائی کیم پورن" کہا جاتا ہے، کی رپورٹس چین میں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ بی بی سی ورلڈ سروس سے وان چِنگ ژانگ کی رپورٹ خدیجہ عارف پیش کر رہی ہیں
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- More than a thousand swimmers float together in record attempt - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ارجنٹینا میں تاریخ رقم کرنے کی کوشش میں مار چیکیتا جھیل پر ایک ہزار سے زیادہ تیراک ایک ساتھ پانی پر تیرتے نظر آئے۔
شرکا نے بغیر کسی سہارے کے مقررہ وقت تک تیر کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو میں۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: ICC and India welcome Pakistan's decision to play T20 match against India - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف اپنا میچ کھیلے گا۔
عالمی کرکٹ کی اس سربراہ تنظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یہ فیصلہ کرکٹ کے وسیع تر مفاد اور بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لیے ضروری تھا۔
انڈین کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کے فیصلے کو مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان نے آخر اس میچ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیوں کیا اور اس فیصلے سے کرکٹ پر کیا اثر پڑے گا؟
میزبان: غضنفر حیدر
ایڈیٹر: جاوید سومرو
پروڈیوسر: رفاقت علی اور احسن محمود
- Title
- Bangladesh Elections: The Struggles of the Urdu-Speaking Community - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- بنگہ دیش کے علاقے سیدپور میں 22 کیمپ ہیں جہاں اردو بولنے والی آبادی پھیلی ہوئی ہے۔ کچھ کیمپوں میں اردو کتبے اور رنگ برنگے جھنڈے دیکھے جا سکتے ہیں جہاں انتخابی گہما گہمی نظر آتی ہے، لیکن یہاں کے مکینوں کے دلوں میں کئی شکوے اور گہرا غصہ بھی چھپا ہے۔ یہاں کا واحد مسئلہ غربت نہیں، بلکہ یہ لوگ اپنی شناخت کے بحران کا بھی شکار ہیں۔
تفصیل جانیے بی بی سی نیوز بنگلہ کے تفسیر بابو کی اس رپورٹ میں۔
#Bangladesh #BangladeshElections #Elections #Polls #Urdu #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Massive sinkhole appears, creating a new 'waterfall’ - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انڈونیشیا میں ایک گہرا گڑھا نمودار ہوا ہے جو تقریباً 30 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور خدشہ ہے کہ یہ مزید پھیل سکتا ہے۔ اس گہرے گڑھے کی وجہ سے بظاہر ایک نئی آبشار بھی بن گئی ہے۔
#indonesia #sinkhole #waterfall #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- T20 World Cup: Why Did Pakistan Reverse Its Decision to Boycott the Match Against India? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 15 فروری کو انڈیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ کن پیش رفت کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا جاننے کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو۔
ویڈیو: کرن فاطمہ
#t20worldcup #pakistan #india #bangladesh #cricket
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Lahore Court frames charge sheet against YouTuber, Ducky Bhai - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- لاہور کی ایک عدالت نے پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان (ڈکی بھائی) اور انکی اہلیہ سمیت متعدد ملزمان پر جوئے کی ایپس کے فروغ سے متعلق مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
تفصیل دیکھیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی رپورٹ پر مبنی، رباب بتول کی اس ویڈیو میں
#duckybhai #youtuber #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Will elections bring stability in Bangladesh ? - BBC Urdu
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- 12 فروری کو بنگلادیش میں انتخابات ہونے ہیں۔اہم سوال یہ ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے سیاسی عدم استحکام کا شکار بنگلہ دیش کیا اب اپنے لیے ایک ایسی حکومت کا انتخاب کر سکے گا جو ملک کو ایک مستحکم مستقبل کی طرف لے جا سکے؟ خاص طور پر ایسی حکومت جو ملک کے نوجوانوں کو بہتر مستقبل کی یقین دہانی کرا سکے؟
یہ اور دیگر اہم عالمی خبریں شامل ہیں بی بی سی نیوز اردو کے پروگرام جہاں نما میں
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Formula Championship in Pakistan where kids created their own cars to race - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- آپ نے شاید فارمولا 1 کے بارے میں سنا ہو گا جو دنیا کا تیز ترین اور مہنگا ترین موٹر سپورٹ ہے۔ لیکن ریسنگ کی ایک اور ایسی شکل بھی ہے جو اتنی پُرکشش تو نہیں، مگر کہیں زیادہ محنت طلب اور تخلیقی ہے۔
حال ہی میں پاکستان میں طلبہ نے ملک کے پہلے 'فارمولا سٹوڈنٹ' طرز کے مقابلے میں حصہ لیا ہے، جہاں انھوں نے اپنی چھوٹی ریسنگ کاریں خود ڈیزائن کیں اور انھیں ٹریک پر اتارا۔ اس ایونٹ کے آرگنائزرز سابقہ کھلاڑی ہیں جو کبھی اپنی تیار کردہ گاڑیاں لے کر بیرونِ ملک جایا کرتے تھے۔ اس ایونٹ کا مقصد پاکستان میں انجینئرنگ کی تعلیم کے انداز کو بدلنے کی کوشش کر ہے۔
و...
- Title
- WATCH: Arctic sledge dog steals $700 camera and uses it as a chew toy - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- برفانی علاقوں میں ریڑھی یا سلیج کھینچنے والے ایک کتے نے کیمرہ چرا کر ریکارڈنگ کی اور پھر اسے چبانے کا کھلونا بنا دیا۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Village in India That has Put up Name Plates of Highly Educated Women Outside Their Homes - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انڈیا کے ایک گاؤں کی پنچائت نے فیصلہ کیا ہے کہ گھروں کے باہر خواتین کے نام اور تعلیم کی پلیٹس لگائی جائیں گی۔ ان گھروں میں مقیم خواتین نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہوئی ہے۔ گاؤں کے سرپنچ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تعلیم حاصل کرنے کو فروغ ملے گا۔
رپورٹ: نوجوت کور
ویڈیو: ماینگ مونگیا
ایڈٰیٹ: راجن پپنیجا
#education #women #houses #india #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Robotic dog ‘sniffs’ out future volcanic eruptions - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ریسرچرز نے ایک ایسا روبوٹ کتا بنایا ہے جو آتش فشاں کے پھٹنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ سائنس دان آتش فشاں پر مصنوعی ذہانت سے لیس اس روبوٹ کو استعمال کر رہے ہیں جو اُن گیسوں کا پتا لگاتا ہے جو آتش فشاں میں تبدیلی کا اشارہ دیتی ہیں۔ یہ روبوٹ دشوار گزار راستوں پر بھی جا سکتا ہے جہاں انسانوں کے لیے جانا مشکل اور خطرناک ہوتا ہے۔
#robot #ai #science #volcano #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- TTAP's Strike Call: Partial Shutter-Down Strikes Observed Across Pakistan - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان میں آٹھ فروری 2024 کے انتخابات کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں جس پر حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے مبینہ دھاندلی کے خلاف آج پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔ خیبر پختونخوا میں ہڑتال جزوی رہی ہے اور مخلتف شہروں میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے۔ مزید تفصیلات جانیے عزیز اللہ خان اور بلال احمد کی اس رپورٹ میں
#opposition #protests #strikes #paksitan #elections
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Tarlai Blast: Alleged Mastermind behind Imam Bargah Blast in Islamabad Arrested - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- اسلام آباد میں جمعے کے روز ترلائی کی امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں اب تک اموات کی تعداد 32 ہو گئی ہے جبکہ 169 زخمی ہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گذشتہ روز ایک نیوز کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ اس دھماکے کے ماسٹر مائند کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اور یہ کہ اس کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم داعش سے ہے۔
ویڈیو: کرن فاطمہ
#islamabad #blast #tarlai #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Basant in Lahore: How is the festival different now from two decades ago? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان کے شہر لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت منائی جا رہی ہے۔ یہ تہوار کب اور کیسے شروع ہوا اور پہلے اور اب کی بسنت میں کیا فرق ہے جانیے ترہب اصغر اور فرقان الہی کی اس ویڈیو میں
#basant #lahore #festival #kites #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- BBC Reads: How Slovakia became the world's number one carmakers - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- آج بی بی سی ریڈز میں بات یورپ ایک چھوٹے سے ملک کی جس کی آبادی صرف 54 لاکھ ہے لیکن یہاں ہر سال تقریبا 10 لاکھ کاریں تیار ہوتی ہیں یعنی دنیا میں فی کس سب سے زیادہ کاریں بنانے والا ملک۔
تحریر: جون لارینسن
پیشکش و ایڈیٹنگ : خدیجہ عارف
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- 'Cold stunned' iguanas fall from trees - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گرنے پر ہزاروں ایگواناز درختوں سے بے سدھ ہو گر پڑے۔ ان ریگنے والے جانوروں کا جسمانی درجۂ حرارت موسم پر منحصر ہوتا ہے۔ موسم جب دوبارہ گرم ہو گا تو یہ پھر سے متحرک ہو جائیں گے۔
#iguana #florida #america #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Kites Fill the Skies as Basant Festivities Continue in Lahore - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- لاہور میں بسنت کا دوسرا دن ہے جسے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اب تک سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں لاہور میں داخل ہوئی ہیں جبکہ چند لوگوں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی رپوٹ ہوئے ہیں۔ مزید دیکھئے ترہب اصغر اور فرقان الہی کی ویڈیو میں۔
#basant #lahore #fesival #celebrations #kiteflying
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Islamabad Shia Mosque Attack: Boy Scout Who Tried to Stop the Suicide Bomber - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں شیعہ مسجد پر خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ یعنی آئی ایس نے قبول کی ہے۔ مرنے والوں میں سے کچھ کی اجتماعی نماز جنازہ ترلائی میں آج ادا ہوئی جس کے بعد کئی باپ اپنے ان جوان بیٹوں کی میتیں قبروں میں اتار رہے تھے جو دھماکے کے وقت مسجد میں ان کے ساتھ موجود تھے۔ ہمارے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ بھی جنازے کے موقعے پر موجود تھے۔
ویڈیو اینڈ ایڈیٹنگ: معاذ اعوان
#islamabad #terlai #masjidkhadijatulkubra #funeral #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- How politicising cricket impacts the game - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- سری لنکا اور انڈیا میں ہونے والا ورلڈ اپنے آغاز سے پہلے ہی متنازع ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش ٹورنمنٹ سے باہر ہے اور پاکستان نے یہ کہہ کر انڈیا کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ٹھیک سلوک نہیں کیا جا رہا۔ انڈیا پاکستان میچ ایک بہت ریوینیو جنریٹنگ میچ ہوتا ہے اور اِسے کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کا یہ فیصلہ کرکٹ شائقین اور خود کرکٹ کے لیے کافی بڑا دھچکا ہے اور جب بھی کھیل میں سیاست آ جائے تو نقصان سب سے زیادہ کھیل کا ہی ہوتا ہے۔
میزبان: عالیہ نازکی
پروڈیوسر: عارف شمیم
وژول پروڈیوسر: احسن محمود یونس
#cricket #t20worldcup #india #p...
- Title
- These photos of Epstein and Mamdani are AI fakes - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس میں غلط دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نیویارک کے میئر زہران ممدانی کا تعلق جنسی جرائم میں ملوث شخص جیفری ایپسٹین سے ہے۔
بی بی سی ویریفائی نے جائزہ لیا ہے کہ یہ گمراہ کن پوسٹس کس طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
#epstein #zohran #mamdani #ai #fake #viral #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Sri Lanka Cricket board letter to PCB & Indian team's travel to Colombo for T20 World Cup - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- سری لنکا نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں انڈیا کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے۔
اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی سنہالہ نے بتایا ہے کہ سری لنکا نے پی سی بی کو باقاعدہ خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ وہ بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
ویڈیو: ریاض سہیل اور محمد نبیل
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: US and Iran hold talks as fears of direct conflict continue - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- امریکہ اور ایران کے اعلیٰ حکام عمان میں مذاکرات کے لیے موجود ہیں، ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے فوجی تصادم کے خدشات کو جنم دیا ہے۔
یہ بات چیت مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کی جانب سے فوجی سرگرمیوں میں اضافے کے بعد ہو رہی ہے، جو گزشتہ ماہ ایران میں ہونے والے ملک گیر حکومت مخالف مظاہروں کے سخت کریک ڈاؤن کے ردِعمل میں کی گئی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، ان مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔
تاہم ان مذاکرات کا دائرہ کار واضح نہیں ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ بالواسطہ نوعیت کے ہیں۔ دونوں ممالک کے مؤقف ا...
- Title
- Islamabad Blast: Emergency declared at Islamabad hospitals as 100+ injured in bombing - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ترجمان اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترالائی امام بارگاہ میں دھماکے کے بعد 169 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنھیں اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے کے فوری بعد اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد کے پمز، پولی کلینک اور دیگر ہسپتالوں میں زخمیوں کو لایا جا رہا ہے
پمز ہسپتال سے عمر دراز ننگیانہ کی رپورٹ
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Islamabad Blast: Emergency declared at Islamabad hospitals as 100+ injured in bombing - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ترجمان اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترالائی امام بارگاہ میں دھماکے کے بعد 169 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنھیں اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے کے فوری بعد اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد کے پمز، پولی کلینک اور دیگر ہسپتالوں میں زخمیوں کو لایا جا رہا ہے
پمز ہسپتال سے عمر دراز ننگیانہ کی رپورٹ
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Islamabad suicide attack: What did the eye witnesses tell BBC at the Imam Bargah? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں نماز جمعے کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں متعدد ہلاکتیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بی بی سی نیوز اردو کی ٹیم نے جائے وقوع پر عینی شاہدین سے بات کی۔
ویڈیو: شہزاد ملک
#islamabad #terlai #imambargah #bbc
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Islamabad suicide attack: What did the eye witnesses tell BBC at the Imam Bargah? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں نماز جمعے کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں متعدد ہلاکتیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بی بی سی نیوز اردو کی ٹیم نے جائے وقوع پر عینی شاہدین سے بات کی۔
ویڈیو: شہزاد ملک
#islamabad #terlai #imambargah #bbc
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Boy, 13, describes 'superhuman' swim to save family - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- آسٹریلیا میں 13 سالہ آسٹن ایپل بی نے مسلسل چار گھنٹوں تک تیراکی کر کے سمندر میں پھنسی اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کو بچا لیا۔ ان کی فیملی سمدر میں کیسے پھنس گئی اور آسٹن نے ان کو بچانے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کیا، جانیے اس ویڈیو میں۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- T20 World Cup: How will Pakistan defend its decision to not play against India? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ 'سوچ سمجھ کر' کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنا ہے۔ اس پر بنگلہ دیش میں کھیلوں کے مشیر ڈاکٹر آصف نزرل نے ایک پیغام میں ’شکریہ پاکستان‘ کہا ہے۔
پاکستان کے اس فیصلے کی قانونی حیثیت کیا ہے اور پاکستان اپنے فیصلے کا دفاع کیسے کرے گا؟ جانیے نازش فیض کی اس ویڈیو میں
#worldcup #t20 #pakistan #india #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- 'I regret spending time with Jeffrey Epstein' – Bill Gates - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- نئی ایپسٹین فائلز میں مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا نام بھی شامل ہے۔ جب ان سے چینل 9 آسٹریلیا کے ایک انٹرویو میں اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں جیفری ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنے پر افسوس ہے۔ انھوں نے اس بارے میں مزید کیا کہا، جانیے اس ویڈیو میں
#billgates #epstein #epsteinfiles #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR


