BBC Urdu
'I regret spending time with Jeffrey Epstein' – Bill Gates - BBC URDU
- Title
- 'I regret spending time with Jeffrey Epstein' – Bill Gates - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- نئی ایپسٹین فائلز میں مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا نام بھی شامل ہے۔ جب ان سے چینل 9 آسٹریلیا کے ایک انٹرویو میں اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں جیفری ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنے پر افسوس ہے۔ انھوں نے اس بارے میں مزید کیا کہا، جانیے اس ویڈیو میں
#billgates #epstein #epsteinfiles #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: What does US want from Iran as talks gets underway amidst threat of war? - BBC Urdu
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ایران اور امریکہ میں جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور اب ان
کے درمیان عمان میں مذاکرات ہو رہے ہیں اور پاکستان کو بھی ان میں شامل کیا گیا
ہے۔ لیکن بات چیت ہو کیوں رہی ہے؟
ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے ہوئے اور امریکہ نے
کہا کہ انہیں تباہ کردیا گیا ہے۔۔ ایران کی حمایت یافتہ طاقتیں کمزور ہو چکی ہیں۔۔
حزب اللہ، حوثی اور حماس کو کافی حد تک ختم کردیا گیا ہے۔۔ ایران خود مظاہروں اور
معاشی بدحالی کی وجہ سے بہت کمزور ہے۔۔تو امریکہ اب ایران سے کیا چاہتے ہے؟ اور
پاکستان کا ان مذاکرات میں کیا کردار ہے؟
کرکٹ کی دنیا میں اب بہت سی ب...
- Title
- Balochistan: What is the Latest Situation? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- کوئٹہ سمیت بلوچستان کے جن 12 شہروں میں مسلح افراد نے 31 جنوری کو جو حملے کیے تھے ان میں نوشکی کے علاوہ باقی شہروں میں معمولات زندگی بحال ہو گئی ہے۔ کوئٹہ شہر میں ٹرین سروس بھی بحال کر دی گئی ہے تاہم متعدد علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہیں ہوئی۔ نوشکی کے گردونواح میں مسلح افراد کی موجودگی کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے سے علاقے میں خوارکی اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
ویڈیو: محمد کاظم، خیر محمد بلوچ
#balochistan #noshki #pakistan #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Basant in Lahore: How many of these terms do you know? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- کنی، تُنکا، تلانویں، چیپی۔۔۔ آپ بسنت سے جڑے کتنے الفاظ جانتے ہیں؟
بسنت تو کئی لوگ منا رہے ہیں اور آئی بو کاٹا کی آوازیں بھی سنائی دیں گی لیکن کیا آپ کو اس کا مطلب معلوم ہے؟ ایسی کئی اصطلاحات ہیں جو پتنگ بازی میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان کا مطلب جاننے کے لیے دیکھیے ترہب اصغر اور فرقان الہی کی یہ ویڈیو
#basant #lahore #bbcurdu #kite #kiteflying
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Iran–US Negotiations Scheduled for Friday in Oman - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات جمعے کو عمان میں منعقد ہوں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
ویڈیو: رباب بتول
#iran #USA #trump #oman
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Basant Returns to Lahore: Kite and Thread Makers Recall Years of Struggle During the Ban - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- کئی سالوں بعد بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جا رہا ہے، ماضی میں اس تہوار سے منسلک کاروبار اچھے چلتے تھے لیکن بسنت پر لگنے والی پابندی کے بعد پتنگوں اور ڈوروں کا کام کرنے والے کئی کاریگر بدحالی کا شکار ہو گئے۔ انھوں نے کن تکلیفوں اور مشکلات کا سامنا کیا اور اب وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں، دیکھیے اس ویڈیو میں۔
ویڈیو: ترہب اصغر اور فرقان الہی
#basant #lahore #kite #threads #festival #celebrations
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Thousands of starlings form a stunning murmuration - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- شمالی انگلینڈ میں ہزاروں اسٹارلنگز نے شام کے وقت اکٹھی ہو کر شاندار منظر پیش کیا۔ یہ مناظر کرونو فوٹوگرافی نامی 19ویں صدی کی تکنیک سے لی گئی ہیں جو حرکت کو کیپچر کرتی ہے۔
#starlings #photography #chronophotograpy #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: India increases defence budget to $85B. Is the real threat Pakistan or China? - BBC Urdu
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انڈیا اپنے دفاعی بجٹ میں ریکارڈ پندرہ فیصد اضافہ کرکے دفاع پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ انڈیا کے اس فیصلے کو خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے ساتھ حالیہ چار روزہ جنگ کا ردِعمل قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پہلے ہی اپنے دفاعی بجٹ میں بیس فیصد سے زیادہ اضافہ کر چکا ہے۔ اور پھر چین کا دفاعی بجٹ کہیں زیادہ ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ انڈیا دفاعی بجٹ میں اتنا اضافہ کیوں کر رہا ہےاور کیا یہ اضافہ انڈیا کے چین اور پاکستان کے ساتھ دفاعی صلاحیت کے توازن کو بدل سکتا ہے؟
یہ اور دیگر اہم عالمی خبریں شامل ہیں بی بی...
- Title
- Why was the memorial to First World War soldiers demolished in Islamabad? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے مشترکہ رہائشی منصوبے ’مارگلہ انکلیو‘ پر تعمیراتی کاموں کے دوران پہلی عالمی جنگ کے فوجیوں کی خدمات کے اعتراف میں تعمیر کی گئی ایک یادگار کو مسمار کر دیا ہے۔ یہ معاملہ ہے کیا؟ جانیے کرن فاطمہ کی اس ویڈیو میں۔
رپورٹر: شہزاد ملک
#islamabad #CDA #history #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Why are some Iranians dancing at the funerals of killed protesters? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- یہ مناظر ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی آخری رسومات کے ہیں۔جہاں اُن کے پیارے رقص کر رہیں ہیں۔ اس رقض کی وجہ کیا ہے؟ دیکھیں اس ویڈیو میں۔
#iran #protest #funeral #USA #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Lahore’s Basant Comeback Brings Hope for Displaced Kite Makers - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- بسنت کا نام سنتے ہی پنجاب کے شہر لاہور کا ذکر ہوتا ہے لیکن ہمارے ساتھی بلال احمد آپ کو پاکستان کی سب سے بڑی پتنگ مارکیٹ دکھا رہے ہیں جہاں دیگر شہروں سے کاریگر پنجاب میں پابندی کے بعد پشاور آگئے تھے اور یہاں سے گھر کا چولہا جلارہے ہیں مزید تفصیلات اس رپورٹ میں
#basant #kite #lahore #peshawar #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Exercise Snacking: How to stay fit without going to gym? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- جم جانا شروع کر دیں، پہاڑوں پر چڑھیں، سپن کلاسز کے لیے سائن اپ کریں۔۔۔۔ ہمیں اکثر یہی بتایا جاتا ہے کہ فٹ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو بہت سا پسینہ بہانا اور بہت محنت کرنا ہو گی۔
لیکن اگر آپ کے پاس وقت ہی نہ ہو یا دل نہ چاہے تو کیا کریں؟
صحت کی ماہر جو بلاڈیجٹ نے یہ تحقیق کی ہے کہ چھوٹے چھوٹے ورزش کے وقفے آپ کی صحت پر کس طرح اثر کر سکتے ہیں۔
دیکھیے لوسی ہکر کی رپورٹ پر مبنی کرن فاطمہ کی یہ ویڈیو۔
#Gym #Exercise #ExerciseSnacking #GymFit #GymLife #StayingFit #Health
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Why are locals worried about expansion of rail network in Indian Administered Kashmir? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: India US trade deal hailed as a huge victory with less tariff than Pakistan - BBC Urdu
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ایک عرصے سے انڈیا سفارتی سطح پر مشکل میں نظر آرہا تھا اور اب ایک کے بعد ایک کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ پہلے یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ اور اب امریکہ کے ساتھ ایک غیر معمولی تجارتی معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بظاہر انڈین بزنسس کے لیے یہ اچھی خبر ہے کیونکہ امریکہ میں اُن کی مصنوعات پر پچاس فیصد ٹیرفس لگ گئے تھے اور وہ اس اعلان کے بعد کم ہو کر صرف اٹھارہ فیصد رہ گئے ہیں۔ اور یہ ڈیل پاکستان پر لگے انیس فیصد اور بنگلہ دیش پر بیس فیصد ٹریفس سے بھی کم ہے۔
یہ اور دیگر اہم عالمی خبریں شامل ہیں بی بی سی نیوز اردو کے پروگرام جہاں نما میں
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
- Title
- Who was Jeffrey Epstein and what are Epstein files? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- How a friend request led a beauty queen to uncover Scotland's most prolific catfish - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- آج بی بی سی ریڈز میں سکاٹ لینڈ کے ایسے واقعے کی تفصیل ہوگی جس میں ایک خاتون نرس نے برسوں دوسری خواتین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیٹ فش کیا یعنی مرد کا روپ بدل کر ان کا استحصال کیا۔
تحریر: سٹیون لیہرسٹ
پیشکش و ایڈیٹنگ : خدیجہ عارف
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Polar bears getting 'fatter and healthier' amid ice loss - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- سائنس دانوں نے اس کے برعکس توقع کی تھی لیکن ناروے کے آرکٹک جزیرے میں برفانی ریچھ 1990 کی دہائی کے اوائل سے زیادہ موٹے اور صحت مند ہوتے جا رہے ہیں، حالانکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث سمندری برف میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ تفصیل جانیے وکٹوریا گل کی اس رپورٹ میں۔
Credit: Pictures from Norwegian Polar Institute
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- T20 World Cup: How will Pakistan not playing India impact broadcasters? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- پاکستان کی حکومت نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جزوی شرکت کا فیصلہ عالمی کھیلوں کے ایونٹ کے بنیادی تصور سے مطابقت نہیں رکھتا۔ پاکستان کے اس فیصلے کے بعد براڈکاسٹرز کو کیا نقصان ہو گا جانیے اس ویڈیو میں۔۔۔
ویڈیو: کرن فاطمہ
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- 'Do you think you're the devil himself?' Epstein asked in interview - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: What will be the impact of Pakistan not playing against India at T20 world cup? BBC Urdu
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- پاکستان نے انڈیا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پندرہ فروری کے میچ کے لیے میدان میں جانے سے انکار کیا ہے اس فیصلے کی وجہ سے کس قسم کے نقصان ہو سکتا ہے اور کس کا نقصان زیادہ ہوگا؟
اس فیصلے پر آئی سی سی اور انڈیا میں کرکٹ فینز کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ایک ایسا میچ جس سے کروڑوں لوگوں کے جذبات جڑے ہیں جس کا ایک بڑا معاشی اور سیاسی پہلو بھی ہے اس کا نہ ہونا کرکٹ کو کس طرح متاثر کرے گا؟
یہ اور دیگر اہم عالمی خبریں شامل ہیں بی بی سی نیوز اردو کے پروگرام جہاں نما میں
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Balochistan attacks: Uncertainity remains as mobile internet, trains still suspended - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت 12 شہروں پر عسکریت پسندوں کے ہونے والے حملوں کے بعد سے غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔ موبائل انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل ہونے کے علاوہ بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے اندر ایک مرتبہ پھر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ تفصیلات کوئٹہ سے محمد کاظم اور خیر محمد کی اس ویڈیو میں۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Huge explosions as power station demolition captured on drone footage - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- نوٹنگھم شائر، برطانیہ میں واقع ایک غیرفعال کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے پرانے بوائلر ہاؤس کو منہدم کیے جانے کا لمحہ ڈرون فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اسے جمعرات (29 جنوری) کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے گرایا گیا، جو اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت اس مقام کو برطانیہ کے پہلے تجارتی نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر کے پروٹوٹائپ میں تبدیل کیا جائے گا۔ یہ پلانٹ مارچ 2023 میں بند ہوا تھا اور اس جگہ کو 2028 تک مکمل طور پر صاف کیے جانے کا منصوبہ ہے۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Animal Cremation Centre: Where Pets Are Given Their Final Rites - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- یوں تو آپ نے انسانوں کے لیے بنائے گئے شمشان گھاٹ کے بارے میں سنا ہوگا، لیکن انڈیا میں جانوروں کے لیے بھی خاص کریمیشن سینٹر موجود ہیں۔ جہاں پالتو جانوروں کی موت کے بعد انہیں ہندوانہ رسومات کے کے ساتھ وداع کیا جاتا ہے۔
یہ سب کیسے کیا جاتا ہے؟ اس ویڈیو میں دیکھیں۔
رپورٹر: سہیل اختر قاسمی
ایڈیٹنگ: نئیر عباس
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Attacks in Balochistan: What Do Militants’ Coordinated Actions Reaching Quetta Means? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 92 شدت پسند اور 15 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں میں شدت پسندوں کی ان کارروائیوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
تاہم سوال یہ ہے شدت پسندوں کی منظم کارروائیوں کے کوئٹہ تک پہنچنے کا مطلب کیا ہے؟ جانیے کرن فاطمہ کی اس ویڈیو میں۔
سنیچر کو بلوچستان میں جن شہروں میں حملے ہوئے ان کی فہرست میں نادانستہ طور پر مچھ کا نام شامل کر لیا گیا اور ادارہ اس غلطی پر معذرت خواہ ہے
رپورٹر: محمد کاظم
CLICK HERE to ...
- Title
- 'I couldn't save my three sons when they fell in a frozen lake' - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر بونہم میں ایک تالاب پر جمی برف ٹوٹنے کے بعد تین کم عمر بھائی پانی میں گر کر ہلاک ہو گئے۔ بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ انہیں محفوظ نہ رکھ سکیں۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Basant Returns to Lahore: What New Rules Has the Government Introduced? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- لاہور میں 19 سال بعد حکومت نے ثقافتی تہوار بسنت منانے کی اجازت دے دی ہے۔ ضلع میں 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو پتنگ بازی کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس کے لیے سخت قواعد و ضوابط مرتب کیے گئے ہیں۔ ان قواعد و ضوابط کے بارے میں تفصیل سے جانیے اس ویڈیو میں۔
رپورٹر: ترہب اصغر
فلمنگ اور ایڈیٹنگ: فرقان الہی
#basant #lahore #lawandregulations #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Seven Possible Outcomes if the United States Attacks Iran - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- امریکہ آئندہ چند دنوں میں ایران پر ممکنہ حملے کے قریب دکھائی دیتا ہے۔ اہداف تو بڑی حد تک واضح ہیں، لیکن نتائج نامعلوم ہیں۔ اگر تہران کے ساتھ آخری لمحے میں کوئی معاہدہ نہ ہو سکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ افواج کو حملے کا حکم دے دیں تو ممکنہ نتائج کیا ہو سکتے ہیں؟ دیکھیے اس بارے میں فرینک گارڈنر کے تجزیے پر مبنی حسن عباس کی یہ ویڈیو۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Attacks in Multiple Cities of Balochistan: What Do We Know So Far? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں نے 12 مقامات پر حملے کیے، جن میں کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، پسنی اور گوادر شامل ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں 37 شدت پسند اور 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ تازہ صورتِ حال جانیے محمد کاظم سے۔
فلمنگ اور ایڈیٹنگ: خیر محمد
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Sairbeen: Why fire safety standard not implemented in Karachi buildings? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ابھی کچھ ہی دن پہلے گُل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ کے مناظر ہم سب نے دیکھے۔ اِس آگ میں یہ شاپِنگ کامپلیکس تو تباہ ہوا ہی، ساتھ ہی ستر سے زیادہ معصوم جانیں گئیں اور سینکڑوں لوگوں کا کاروبار خاکستر ہوگیا۔ گُل پلازہ میں لگنے والی آگ ایک سانحہ ہے۔ وہ کون سے حقائق اور فیکٹرز ہیں جنہیں ٹاؤن پلینرز، بِلڈِنگ مینیجمنٹ، دُکاندار، شاپِنگ کرنے والے عوام، اور سب سے بڑھ کر حکومت بظاہر نظر انداز کرتے آئے ہیں اور جن کی وجہ سے اِن واقعات پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔
میزبان: عالیہ نازکی
پروڈیوسر: عارف شمیم
وژول پروڈیوسر: احسن محمود یونس
رپورٹر: ریاض سہ...
- Title
- Olympic snowboarder Shaun White pulls tricks in NY snowstorm - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- اولمپک سنوبورڈر شان وائٹ نے نیویارک کے سینٹرل پارک میں برف پر کرتب دکھائے۔ یہ کرتب اُنھوں نے ایسے طوفان کے دوران کیے جس سے امریکا کے کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ #snowstrom #America #strom #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Woman accused of killing parents by injection, after they refused her love marriage - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Woman accused of killing parents by injection, after they refused her love marriage - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- انڈیا میں بیٹی کے ہاتھوں اپنے سگے والدین کی مبینہ ہلاکت کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ والدین کا اپنی بیٹی کی پسند کی شادی سے انکار تھا۔
دیکھیے اس بارے میں امریندرا یرلاگڈا کی رپورٹ پر مبنی نازش فیض کی یہ ویڈیو۔
انتباہ: اس ویڈیو میں موجود تفصیلات تکلیف کا باعث ہو سکتی ہیں۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Europe and China coming closer, a response to Trump or a policy shift? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کا چین سے تجارت کرنا برطانیہ کے لیے خطرناک ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ایسے وقت پر کی ہے جب برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر
چین کے تین روزہ دورے پر شنگھائی میں موجود ہیں۔ اِس سے قبل بعض دیگر یورپی رہنماؤں نے بھی چین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے دورے کیے ہیں۔
تو یہ سب کچھ صدر ٹرمپ کے یورپ کی جانب حالیہ رویے کے رد عمل میں ہو رہا ہے، یا واقعی یورپی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے؟
میزبان: ثمرہ فاطمہ
ایڈیٹر: جاوید سومرو
پروڈیوسرز: رفاقت علی اور غضنفر حیدر
#europe #china #trump #bbcurdu
CLICK H...
- Title
- Giant portrait of Hind Rajab, girl killed in Gaza war, revealed in Spain - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- How Iran and the US went from friends to bitter foes - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- امریکہ اور ایران طویل عرصے سے ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں لیکن کبھی وہ ایک دوسرے کے قریبی اتحادی تھے۔ اس ویڈیو میں ہم کچھ اہم واقعات کا جائزہ لیں گے جن کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوئے اور یہ جانیں گے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سب میں کیسے فٹ ہوتے ہیں۔
00:00 - 00:57 امریکہ اور ایران کیسے تلخ حریف کیسے بن گئے؟
00:57 - 02:00 ایران میں تیل نے عالمی سطح پر ملک کے کردار کو کس طرح تبدیل کیا؟
02:00 - 02:24 تیل کی نیشنلائزیشن اور 1953 کی بغاوت
02:24 - 03:32 ایران کے سابق شاہ محمد رضا پہلوی
03:32 - 04:24 ایرانی انقلاب اور خمینی کی آمد
04:24 - 04:58 امریکی یرغمالیوں...
- Title
- CCTV shows moment mayor hit in rocket launcher attack - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- فلپائن میں شریف اگواک میونسپلٹی کے میئر اکمد مترا امپاتوان اپنے قافلے پر ہونے والے راکٹ لانچر حملے میں محفوظ رہے، تاہم اس حملے میں ان کے دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں میئر پر ہونے والا چوتھا حملہ ہے۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Why Honey can be harmful for newborn babies? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- انڈیا اور پاکستان کے علاوہ متعدد خلیج ممالک اور تقریبا پورے جنوبی ایشیاء میں نوزائیدہ بچوں کو شہد کھلانا اہم سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق شہد ایک سخت بخش شوگر ہے لیکن نوزائیدہ بچوں کے لیے یہ نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ برطانیہ اور امریکہ میں ڈاکٹر اور عالمی ادارے صحت نوزائیدہ بچوں کو شہد نہ کھلانے کی صلاح دیتے ہیں۔شہد سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات سنیے آج کے بی بی سی ریڈز میں
تحریر: موہن، بی بی سی تمل
پیشکش و ایڈیٹنگ: خدیجہ عارف
#honey #baby #health #india #pakistan #southasia
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Massive avalanche hits tourist resort in Indian-administered Kashmir - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں وہ لمحہ ریکارڈ ہو گیا جب ایک بڑا برفانی تودہ سونمرگ میں واقع سیاحتی ریزورٹ پر آ گرا۔
#india #kashmir #avalanche
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Mohammed Hanif: ‘Hard state can lock anyone at any time and lose the key’ - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- What is Nipah Virus and how does it spread? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Are Iran and USA inching towards another military conflict? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
واشنگٹن میں فوجی تیاریوں، بحری بیڑوں کی تعیناتی ۔۔۔ اور سخت بیانات نے اِس خدشے کو تقوِیَت دی ہے، کہ اگر سفارت کاری ناکام ہوئی، تو امریکی فوجی کارروائی کا فیصلہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ اُدھر تہران کسی بھی قسم کے دباؤ میں آنے سے انکار کر رہا ہے۔
تو ایسے میں اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کا حکم دیا، تو اِس کے نتائج کہاں تک جائیں گے؟
میزبان: ثمرہ فاطمہ
ایڈیٹر: جاوید سومرو
پروڈیوسرز: علی کاظمی اور غضنفر حیدر
#jahannuma #usiran #trump #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Why was Imran Khan taken to PIMS hospital in Islamabad? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- چند روز قبل تحریکِ انصاف نے ایک بیان میں ’باوثوق صحافتی ذرائع‘ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان کو علاج کے لیے اسلام آباد لایا گیا ہے۔
جمعرات کو پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ان اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ہفتے عمران خان کو ’آنکھوں کے ایک معمولی مسئلے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔‘ تاہم ان کی طبی حالت مستحکم ہے۔
اس بارے میں تفصیلات جانیے ہمارے ساتھی عمر دراز ننگیانہ سے۔
ویڈیو...
- Title
- People of Tirah valley face problems as federal and provincial governments disagree - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں جاری اختلافات سے تیراہ کے لوگ مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔ ان اختلافی بیانات کے باوجود رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اور وادئ تیراہ کے رہائشی نقل مکانی کر رہے ہیں۔
دیکھیے عزیزاللہ خان اور بلال احمد کی یہ رپورٹ۔
اس بارے میں ہمارا تفصیلی پروگرام سیربین آپ ہمارے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
#TirahValley #Pakistan #KP
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Lahore: Bodies of woman and child who fell in a manhole recovered - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- گذشتہ شب لاہور میں خاتون اور دس ماہ کی بچی کی لاشیں مین ہول سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ خاتون کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ وہ اور دیگر اہلخانہ لاہور دیکھنے اور داتا دربار کی زیارت کرنے شاہ کوٹ فیصل آباد سے آئے تھے جب یہ واقع پیش آیا۔ پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا تھا لیکن اب انھیں رہا کر دیا گیا ہے۔
ویڈیو: ترہب اصغر، نازش فیض
#lahore #manhole #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Moment home starts to collapse after 4km long Sicily landslide - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- اٹلی کے جزیرے سسلی میں شدید بارشوں کے باعث چار کلومیٹر لمبا چٹان کا حصہ گر گیا جس کی وجہ سے زمین غیر مستحکم ہو گئی۔ چٹان پر موجود گھر خطرناک حد تک کنارے پر لٹکے ہوئے تھے۔ علاقے کے رہائشیوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
#italy #sicily #landslide #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Aunt arrested for allegedly killing her 3 year old niece - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- پنجاب کے شہر وزیر آباد میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے جن پر اپنی تین سالہ بھتیجی کے قتل کا الزام ہے۔ اس بچی کے گھر کچھ لوگ 25 سالہ خاتون کا رشتہ لے کر آئے ہوئے تھے جب اس نے اپنی پھوپھی کو ان کے سامنے ’ماما‘ کہا۔ تفصیلات جانیے نازش فیض کی اس ویڈیو میں۔
تحریر: احتشام احمد شامی
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: India's new university equity rules trigger upper-caste backlash, SC intervens -BBC Urdu
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- انڈیا میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ذات پات کی بنیاد پر امتیاز کے خاتمے کے لیے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے نئے قواعد پر بحث اور احتجاج میں تیزی آ گئی ہے۔ لکھنؤ میں طلبہ نے ان نئے قواعد کے خلاف مظاہرہ کیا، جبکہ مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان میں ترمیم کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔
یہ معاملہ بی جے پی کے اندر بھی اختلافات کا سبب بن گیا ہے۔
یہ اور دیگر اہم عالمی خبریں شامل ہیں بی بی سی نیوز اردو کے پروگرام جہاں نما میں
میزبان: سید غضنفر حیدر
ایڈیٹر: خالد کرامت
پروڈیوسر: صمید ککرو، علی کاضمی
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Ajit Pawar: Deputy chief minister of Maharashtra state dies in plane crash - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ حادثہ بدھ کی صبح بارامتی میں پیش آیا جب ایک چارٹر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو میں۔
#India #Maharashtra #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Peshawar’s Unusual Number Plate Auction: When a Number Plate Costs More Than the Car - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- گاڑی 22 لاکھ روپے کی اور نمبر پلیٹ کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے، کیا ایسا ممکن ہے؟
پشاور حکومت کی جانب سے گاڑی کے نمبروں کی نیلامی کی ایک انوکھی تقریب میں کچھ ایسا ہی ہوا۔
اس تقریب میں کیا ہوتا رہا؟ جانیے عزیز اللہ خان اور بلال احمد کی اس ویڈیو میں۔
#Peshawar #NumberPlates #Cars #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Ilhan Omar attacked with 'unknown liquid' at event - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- امریکی شہر منی ایپلس کی پولیس کے مطابق منگل کو ایک ٹاؤن ہال کے دوران کانگریس کی رکن الہان عمر پر ایک شخص نے سرنج کے ذریعے مائع پھینکا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ الہان عمر اس حملے میں محفوظ رہیں اور انھوں نے اپنا خطاب جاری رکھا، جبکہ حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور جائے وقوعہ پر فارنزک تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
#ilhanomar #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR


