BBC Urdu
Iran: Mass Funeral held for students killed in a missile strike on school - BBC URDU
- Title
- Iran: Mass Funeral held for students killed in a missile strike on school - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ایران کے شہر مناب میں میزائل حملے کا نشانہ بننے والے ایک سکول کی طالبات کی نماز جنازہ مقامی حکام کی موجودگی میں ادا کر دی گئی ہے۔
مناب کے پراسیکیوٹر ابراہیم طاہری کے مطابق لڑکیوں کے اس سکول میں مرنے والے افراد کی تعداد 168 جبکہ 96 زخمی ہیں۔
#iran #school #minab #israel #america
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Pakistan-Afghanistan Clashes Continue: Taliban claim that Bagram Airbase was attacked - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور جھڑپیں جاری ہیں، اور دونوں جانب سے نقصانات کے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان میں طالبان اہلکار یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ پاکستان نے بگرام ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے-
26 فروری سے 3 مارچ تک کی صورتحال جانیے اس ویڈیو میں
ویڈیو: حسن عباس
#afghanistan #pakistan #bagram #airbase #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Israel claims targeting Iranian presidential office as death toll reaches 787 - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ کے چوتھے روز اسرائیل نے ایران پر تازہ حملے کیے ہیں اور لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ جنگ کے شروع ہونے سے اب تک سات سو ستاسی لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے جواب میں ایران نے متعدد خلیجی ریاستوں میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس نے بحرین میں امریکی فضائی اڈہ تباہ کر دیا ہے جبکہ سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔
میزبان: غضنفر حیدر
ایڈیٹر: جاوید سومرو
پروڈیوسر: رفاقت علی اور صمید ککرو
CLI...
- Title
- 'Haris in Yaris': Road-trip from London to Bosnia to explore Europe's Islamic History - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- آئیں آج آپ کی ملاقات ایک بائیس سالہ برِٹِش ایشین نوجوان حارث سے کرواتے ہیں جو اپنی پرانی گاڑی میں لندن سے بوسنیا کے سفر پر نکلے۔ ان کا ارادہ اپنے دو مرحوم دوستوں سے کیا وعدہ نبھانا، اور ساتھ ساتھ یورپ کی اسلامی تاریخ کو فلم بند کرنا تھا۔ ان کے اس منفرد سفر کی کہانی خود ان ہی سے سنتے ہیں۔ دیکھیے عالیہ نازکی اور فرقان الہی کی اس ویڈیو میں۔
#roadtrip #bosnia #london #yaris #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- India: Five of Lucknow's best Traditional Foods - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- لکھنؤ کا ذکر آتے ہی وہاں کی تہذیب، وہاں کے نوابی دور کے ساتھ ساتھ وہاں کے کھانوں کا بھی خیال آ جاتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ سال عالمی ثقافتی ادارے یونیسکو نے لکھنؤ کو 'کریئٹو سٹی آف گیسٹرونومی' کے اعزاز سے نوازا ہے۔ آئیے معروف داستان گو اور ولاگر ہمانشو واجپئی کے ساتھ ایک دن صبح سے شام تک لکھنؤ کے کھانوں کا جائزہ لیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہر لقمہ اپنا منفرد ذاقہ رکھتا ہے۔
#lucknow #india #food #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Lucknow: A day in the 'Creative City of Gastronomy' - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- لکھنؤ کا ذکر آتے ہی وہاں کی تہذیب، وہاں کے نوابی دور کے ساتھ ساتھ وہاں کے کھانوں کا بھی خیال آ جاتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ سال عالمی ثقافتی ادارے یونیسکو نے لکھنؤ کو 'کریئٹو سٹی آف گیسٹرونومی' کے اعزاز سے نوازا ہے۔ آئیے معروف داستان گو اور ولاگر ہمانشو واجپئی کے ساتھ ایک دن صبح سے شام تک لکھنؤ کے کھانوں کا جائزہ لیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہر لقمہ اپنا منفرد ذاقہ رکھتا ہے۔
#lucknow #india #food #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Ukrainian mothers on raising children after husbands killed - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- یانا اور ساشا دو یوکرینی خواتین ہیں جنھوں نے اپنے شوہروں کے محاذِ جنگ پر مارے جانے کے بعد بچوں کو جنم دیا۔ یہ ویڈیو جنگ زدہ ملک میں ان خواتین کے ماں بننے کے سفر پر روشنی ڈالتی ہے اور دکھاتی ہے کہ وہ اپنے شوہروں کے بغیر اپنے بچوں کی پرورش کیسے کر رہی ہیں۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Israel and Hezbollah in Lebanon exchange fire as conflict widens - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں، جب کہ ایران کی حمایت یافتہ شیعہ گروپ نے کہا تھا کہ اس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیلی شہر پر راکٹ اور ڈرون داغے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بیروت میں اسرائیلی حملوں میں 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یہ مشرق وسطیٰ میں تنازع میں وسعت کی نشاندہی کرتا ہے، جو ہفتے کے روز شروع ہوا جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا
#israel #lebanon #iran #usa #middleeast #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: US and Israel attack Iran- Is the war expanding to the Middle East? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ایران کے رہبر اعلی آیتہ اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے، ایک طرف جہاں ایران پر حملے جاری ہیں وہیں یہ جنگ پورے خطے میں پھیلتی نظر آرہی ہے۔ سعودی عرب اور کویت سمیت مشرقی وسطی کے متعدد ممالک ایرانی میزائلوں کی زد میں ہیں۔
صدر ٹرمپ کہ رہے ہیں کہ جنگ تمام اہداف پورے ہونے تک جاری رہے گی۔
تو کیا ایران سے شروع ہونے والی جنگ پورے مشرقی وسطی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے؟ اور ایران مڈل ایسٹ کے ممالک کو نشانہ بنا کر کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟
بی بی سی نیوز اردو کے پروگرام جہاں نما کی میں دیکھیے
میزبان: غضنفر حیدر
ایڈیٹ...
- Title
- Iran's Drone Hits Saudi Arabia's biggest oil refinery - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ راس تنورہ ریفائنری میں لگنے والی ’محدود آگ‘ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ یہ ریفائنری ملک کی ریاستی آئل کمپنی آرامکو کے زیرِ انتظام ہے۔
#iran #aramco #bbcurdu #oil #saudiarabia #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- The Women in Sindh's Fire Brigade: 'Fire is Fire, Our Job is to Rescue' - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان میں جہاں فائر فائٹنگ اور ریسکیو کا شعبہ طویل عرصے تک مردوں تک محدود سمجھا جاتا رہا، وہیں اب خواتین بھی آگ کے شعلوں میں کود کر جانیں بچانے کے لیے میدان میں اتر رہی ہیں۔ کراچی میں حالیہ دنوں آتشزدگی کے واقعات میں خواتین فائر فائیٹر بھی صف اول میں نظر آئیں۔
کراچی سے ریاض سہیل اور محمد نبیل کی رپورٹ
#sindh #firefighter #pakistan #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Kuwait: Three US F-15 fighter jets crash - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- امریکی سینٹرل کمانڈ (یو ایس سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ تین امریکی ایف-15 ای سٹرائیک ایگل لڑاکا طیارے کویت میں دوستانہ فائرنگ کے ایک واقعے میں تباہ ہو گئے۔
بیان کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، جب آپریشن ایپک فیوری کے دوران ایرانی طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کے دوران کویتی فضائی دفاع نے غلطی سے امریکی طیاروں کو نشانہ بنا دیا۔
#kuwait #iran #usa #f15 #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- The Struggles for a Kashmiri Woman in looking for a home in Delhi - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انڈیا کے بہت شہروں کی طرح دارالحکومت نئی دہلی میں بھی کشمیری مسلم خواتین کے لیے کرائے کا گھر ڈھونڈنا جوئے شیر لانے کے مترادف بن گیا ہے، جہاں شناخت کی بنیاد پر تعصب ان کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہے۔ بطور رپورٹر مجھے بھی ایک ماہ سے زیادہ جدوجہد کے بعد رہائش ملی، مگر آج بھی بہت سی خواتین کو اس طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔
ویڈیو: غافرہ قادر
شوٹ: دیوآشیش، ادیب انور
ایڈیٹنگ: آشیش جین، ادیب انور
#delhi #kashmir #househunting #minorities #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- A Kashmiri woman’s struggle to rent a home in Delhi - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انڈیا کے بہت شہروں کی طرح دارالحکومت نئی دہلی میں بھی کشمیری مسلم خواتین کے لیے کرائے کا گھر ڈھونڈنا جوئے شیر لانے کے مترادف بن گیا ہے، جہاں شناخت کی بنیاد پر تعصب ان کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہے۔ بطور رپورٹر مجھے بھی ایک ماہ سے زیادہ جدوجہد کے بعد رہائش ملی، مگر آج بھی بہت سی خواتین کو اس طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔
ویڈیو: غافرہ قادر
شوٹ: دیوآشیش، ادیب انور، زید بشیر
ایڈیٹنگ: آشیش جین، ادیب انور
پروڈیوسر: سعید الزمان
#delhi #kashmir #househunting #minorities #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Strait of Hormuz: What shipping disruption can mean for South Asia - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- جیسے جیسے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایران آبنائے ہرمز میں جہاز رانی سے متعلق انتباہ جاری کر رہا ہے، ممکنہ معاشی اثرات پر تشویش بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ آئیے سمجھتے ہیں کہ آبنائے ہرمز جنوبی ایشیا کی معیشتوں کے لیے کیوں کلیدی اہمیت رکھتی ہے اور اگر یہاں رکاوٹ یا بندش پیدا ہوتی ہے تو تیل کی قیمتوں، مہنگائی اور عالمی تجارت پر اس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ: سعد سہیل
#StraitofHormuz #MiddleEast #Iran #USIranConflict #IranIsraelConflict
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- The planet our Earth might have ‘devoured’ - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- کیا واقعی ہماری زمین نے اپنے پڑوسی سیارے کو نگل لیا؟ ماہرِ فلکیات کا اس بارے میں کیا کہنا ہے، جانیے اس وڈیو میں۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- LIVE: US & Israel attack on Iran - what options does Iran have now? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- امریکہ اور اسرائیل نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایک بار پھر ایران پر وسیع فضائی حملے شروع کر دیے۔ ان حملوں می ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنئی ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایران نے اپنی جوابی کارروائی میں مشرق وسطی کے کئی ممالک میں قائم امریکی بیسس کو نشانہ بنایا ہے اور آئل ایکسپورٹ کا اہم روٹ سٹریٹ آف ہورموز اس بند کر دیا ہے۔
آج اس خصوصی پروگرام میں ایران پر امریکی حملوں کے بارے میں بات کریں گے اور آیت اللہ علی خامنئی کی ہلاکت سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Protests in Pakistan break out after Iran's Supreme Leader Killed in a US-Israel Strike - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے اعلان کے بعد پاکستان کے متعدد شہروں میں پُر تشدد مظاہرے کیے گئے۔ مشتعل افراد نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں امریکی قونصلیٹ میں گھسنے اور توڑ پھوڑ کی کوشش کی۔ ان مظاہروں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
تفصیلات جانیے ریاض سہیل اور محمد نبیل کی اس ویڈیو میں
#iran #khamenei #pakistan #usconsulate #protests
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Israel and Iran launch fresh attacks after Iran's Supreme Leader Khamenei killed - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے مارے جانے کے بعد ایران نے جوابی کارروائیوں شروع کر دیں۔ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے جاری ہیں جبکہ ایران نے دبئی ایئرپورٹ سمیت دوحہ، کویت، اسرائیل، بحرین اور خلیجی ممالک میں قائم امریکہ کے فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے۔
ویڈیو: کرن فاطمہ
#iran #america #israel #dubai #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Iran's Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei killed in US-Israel attack - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی حکومت نے ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی ایران نے مقبوضہ علاقوں اور امریکی اڈوں پر تاریخ کی سب سے ’تباہ کن‘ فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رہبرِ اعلیٰ کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران پر بمباری جاری رکھے گا۔
ویڈیو: کرن فاطمہ
#iran #us #AyatollahAliKhamenei #bbcurduCLICK
HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Why is Iran attacking its Muslim neighbours? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ایک طرف جہاں امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں، ایران نے جوابی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ خلیجی خطے کے کئی ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ ایران پڑوسی مسلم ممالک میں موجود مقامات پر حملے کیوں کر رہا ہے؟
جانیے سعد سہیل کی اس ویڈیو میں۔
#IranUSConflict #Iran #Israel #US #Strikes #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Iran–US Escalation: What’s Happening Now? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل ہے اور امریکہ نے ایران میں ’بڑے پیمانے پر اہم جنگی کارروائیاں‘ شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کے خلاف ’بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید تازہ ترین صورتحال بتا رہے ہیں سعد سہیل بی بی سی نیوز اردو کے اس لائیو میں۔
#iran #us #israel #attack #missile #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- US–Israel Strikes on Iran: Explosions Rock Tehran and Several Other Cities - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- امریکہ اور اسرائیل کے میزائل حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی میزائل حملے کیے ہیں۔
اس سے قبل آج اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر حملے شروع کیے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے علاوہ کرمان شاہ، قم، لرستان، کرج اور تبریز سمیت متعدد شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے دیکھیے سعد سہیل کی ویڈیو۔
#iran #USA #attack #tehran #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- US–Israel Strikes on Iran: Explosions Rock Tehran and Several Other Cities - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- امریکہ اور اسرائیل کے میزائل حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی میزائل حملے کیے ہیں۔
اس سے قبل آج اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر حملے شروع کیے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے علاوہ کرمان شاہ، قم، لرستان، کرج اور تبریز سمیت متعدد شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے دیکھیے سعد سہیل کی ویڈیو۔
#iran #USA #attack #tehran #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Smoke Rises Over Tehran After US and Israel Missile Strikes - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ایرانی میڈیا نے تہران سمیت ملک کے کئی شہروں میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق تہران کے علاوہ کرمان شاہ، قم، لرستان، کرج اور تبریز ان شہروں میں شامل ہیں جہاں دھماکے سنے گئے ہیں۔
#iran #us #missle #tehran
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Iran-US Tensions: What does US want from Iran? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہو چکا ہے۔ اگلے ہفتے مزید مذاکرات ہوں گے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کچھ مثبت اشارے ملے ہیں کہ یہ تنازع شاید بات چیت سے حل ہو جائے۔ لیکن جنگ کا خطرہ بھی پوری طرح موجود ہے۔
میزبان: عالیہ نازکی
ایڈیٹر: حسین عسکری
وژول پروڈیوسر: علی کاظمی
سٹوڈیو ٹیم: کرس ہاؤس، امیتا پاریکھ
#iran #us #attack #negotiations #nuclear
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Man discovered in rubbish bin after evading police during traffic stop - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- امریکہ کی ریاست اوہائیو میں صفائی کے محکمے کے ایک ملازم کو کام کے دوران ایک شخص کچرے کے ڈبے میں چھپا ملا۔ یہ شخص ٹریفک سٹاپ سے فرار ہو کر کچرے کے ڈبے میں چھپ گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو بغیر کسی چوٹ کے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
#USA #ohio #police #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Fake Videos Spread After Pakistan–Afghanistan Clashes - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد سوشل میڈیا پر سینکڑوں ایسی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جو یا تو اے آئی سے تیار کی گئی ہیں یا پھر پرانی ویڈیوز کو غلط تناظر میں پیش کیا جا رہا ہے۔ کچھ مناظر کو فضائی حملوں سے جوڑا گیا، جبکہ ریورس امیج سرچ سے معلوم ہوا کہ وہ کسی اور ملک اور کسی اور واقعے کی ویڈیوز تھیں۔ اسی طرح عالمی رہنماؤں سے منسوب بیانات بھی جعلی ثابت ہوئے جنھیں بعد میں ڈاکٹر کر کے پھیلایا گیا۔ ان ویڈیوز کی حقیقت کیا ہے اور فیک مواد کو کیسے پہچانا جا سکتا ہے؟ جانیے احسن محمود یونس اس فیکٹ چیک رپورٹ میں۔
#PakistanAfghanistanConflict #FakeNews #Fact...
- Title
- Afghan Taliban Claim Airstrikes While Pakistan Says Drones Shot Down - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد، نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں فوجی کیمپوں کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا۔ تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ تین شہروں میں چھوٹے ڈرون لانچ کرنے کی کوشش کی گئی جسے اینٹی ڈرون سسٹمز نے ناکام بنا دیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی ادارے ڈرون کی اصل کا سراغ لگا رہے ہیں جبکہ ملک بھر میں ڈرون اور کوڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیل جانیے عزیز اللہ خان اور بلال احمد کی اس رپورٹ میں۔
#PakistanAfghanistanConflict #Taliban #AirStrikes #Drones #Army #PakistanArmy #Pakistan #Afghanistan #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Pakistan–Afghanistan Tensions: Backlash Over Controversial Viral Video - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان اور افغانستان کے درمیان جمعرات اور جمعے کی شب ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے دوران طنز پر مبنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور سیاسی شخصیات کا اس بارے میں کیا کہنا ہے، جانیے سارہ عتیق، رباب بتول اور محمد نبیل کی اس ویڈیو میں۔
Picture Credits: X/@BSWarraich
#PakistanAfghanistanConflict #AirStrikes #Drones #Army #PakistanArmy #Pakistan #Afghanistan #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Pakistan defence minister says country in 'open war' with Afghanistan - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان کے جنگی طیاروں نے جمعہ کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔ یہ حملے افغان طالبان کی جانب سے جمعرات کی رات سرحدی علاقوں میں پاکستانی فوجی چوکیوں کے خلاف بڑے آپریشن کے بعد کیے گئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے افغانستان سے جھڑپوں میں 12 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق اور 274 افغان اہلکار اور شدت پسند مارنے کا دعویٰ کیا۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں افغانستان کی 73 پوسٹیں مکمل تباہ کردی گئیں جبکہ اٹھارہ پر قبضہ ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے دعووں کی آذاد ذرائع سے تصدیق ...
- Title
- Will the sky stay blue forever? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ہم آسمان کے نیلے رنگ کو معمول کی بات سمجھتے ہیں لیکن ایسا ہمیشہ سے نہیں تھا۔۔۔ اور نہ ہی ایسا ایسا ہمیشہ رہے گا۔ تفصیلات دیکھیے اس ویڈیو میں
#science #sky #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Pakistan–Afghanistan Tensions: What Led to the Current Crisis? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جھڑپوں اور پاکستان کی جانب سے فضائی حملوں میں دونوں جانب سے ہلاکتوں اور نقصانات کے دعوے کیے جا رہے ہیں- دونوں ملکوں کے تعلقات اس کشیدگی تک کیسے پہنچے دیکھیے اس ویڈیو میں۔
ویڈیو: عزیز اللہ خان اور بلال احمد
#pakistan #afghanistan #taliban #border #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Pakistan Afghanistan Clashes: Mortar Attack on 'Afghan Refugee Camp' Injures Several - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- پاکستانی فوج اور افغان طالبان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران افغانستان کے علاقے ننگرہار میں موجود پاکستان سے آنے والے افغان پناہ گزین کے کیمپ پر مارٹر گولہ گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
#pakistan #afghanistan #taliban #tensions #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Border Clashes: Afghanistan Claims to have Launched 'Retaliatory Attacks' against Pakistan- BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- جمعرات کو پاکستان کی وزارتِ اطلاعات کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ افغان طالبان نے خیبر پختونخوا میں پاکستان اور افغانستان سرحد کے متعدد مقامات پر ’بلا اشتعال فائرنگ‘ کی ہے، جس کا جواب پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دیا ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان نے پاکستان کی متعدد سرحدی پوسٹس پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پشاور میں موجود ہمارے نامہ نگار عزیزاللہ خان نے سرحدی علاقوں میں مقیم لوگوں سے بات کی جنھوں نے تفصیلات شیئر کیں
ویڈیو: عزیزاللہ خان، کرن فاطمہ
#afghanistan #pakistan #durandline #airstrikes #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Man arrested after 'Axe Carried into Mosque'- Rise of Islamophobia in the UK?-BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- برطانیہ کے شہر مانچسٹر کی ایک مسجد میں نمازِ تراویح کے دوران چاقو اور کلہاڑی لے کر داخل ہونے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔
برطانیہ میں پیش آنے والا اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اسلاموفوبیا کے واقعات کو ریکارڈ کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق، سنہ دو ہزار تئیس میں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعات میں تقریباً دو سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ آخر اس اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟ اور برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کے تحفظ کے لیے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟
میزبان: ...
- Title
- Mujahideen-e-Khalq: The group behind alleged attack on Iran's supreme leader's residence - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ایران میں مجاہدینِ خلق نامی تنظیم (ایم ای کے) کا دعویٰ ہے کہ اس کے تقریباً ’250 اہلکاروں‘ نے تہران کے وسط میں اسلامی جمہوریہ کے رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای کے دفتر اور رہائش گاہ پر حملہ کیا ہے تاہم ایرانی حکام اور سرکاری میڈیا نے اس واقعے کی تردید کی ہے۔ایران کے رہبرِ اعلیٰ کے گھر پر حملے کا دعویٰ کرنے والی تنظیم کیا ہے؟
ویڈیو: منزہ انور
اڈیٹنگ: نیئر عباس
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Indian PM Modi delivers speech in Israel's parliament, Netanyahu calls him a brother - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل کے دورے پر ہیں جہاں اُن کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے اسرائیل کی پارلیمان میں خطاب کیا جبکہ اسرائیل کے وزیر اعظم نے اس موقع پر انہیں اپنا بھائی کہا۔
مزید تفصیلات نازش فیض کی اس ویڈیو میں
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- The Journey of India’s Blind Chess Talents - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انڈیا نے چیس کے کئی گرینڈ ماسٹر پیدا کیے ہیں، جن میں موجودہ عالمی چیمپیئن گوکیش اور ورلڈ کپ کی فاتح دیویا دیش مُکھ شامل ہیں۔ لیکن ان مشہور کھلاڑیوں کے علاوہ ہماشی راٹھی اور سنسکروتی مورے دو ایسے نام ہیں جو نابینا ہونے کے باوجود شطرنج کھیلتے ہیں اور اس کھیل میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ وہ شطرنج کیسے کھیلتی ہیں اور کیا تبدیلی چاہتی ہیں؟
#BlindChess #IndianChess #ChessPlayers #WomenInSports #BlindAthletes
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Shouting erupts at State of the Union address over immigration policies - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- گزشتہ روز کانگریس میں دیے گئے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت مداخلت کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے تاریخ کا طویل ترین خطاب دیتے ہوئے قانون سازوں پر زور دیا کہ حکومت کو غیر ملکیوں کے مقابلے میں امریکی شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دینی چاہیے۔
#trump #ilhanomar #rashidatalib #stateoftheunion
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Dolma: The Dish That Traveled Across Empires - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انگور کے پتوں میں لپٹا ہوا سادہ سا دُلمہ مگر اس کے اندر چھپی ہے صدیوں پرانی تاریخ۔
پندرہویں صدی کی سلطنتِ عثمانیہ کے شاہی باورچی خانوں سے شروع ہونے والا یہ پکوان آج دنیا بھر میں محبت، مہمان نوازی اور اجتماعیت کی علامت بن چکا ہے۔ اس کی تاریخ جانیےسومیا گایتری کی رہورٹ پر مبنی رباب بتول کی اس ویڈیو میں۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Why has India allied with Israel? BBC Urdu
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- #modi #Israel #gaza #netanyahu #hamas #india
انڈیا اور اسرائیل کے درمیان مزید دفاعی تعاون، انڈین فوج میں پہلے سے زیادہ اسرائیلی ڈرونز، اسلحہ اور ٹیکنالوجی، مشرق وسطی میں بدلتی صورتحال اور وزیر اعظم مودی اور نتن یاہوں میں بڑھتی قربتیں۔
وزیر اعظم مودی اور نتن یاہو کی اسرائیل میں ملاقات دنیا میں بدلتی سکیورٹی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب غزہ میں جنگ پر اسرائیل تنقید کے نشانے پر ہے۔ کیا انڈیا اسرائیل کے ساتھ ایک نیا سٹرٹیجک اور سکیورٹی الائنس بنا رہا ہے؟
یہ اور دیگر اہم عالمی خبریں شامل ہیں بی بی سی نیوز اردو کے پروگرام جہاں نما میں
...
- Title
- Pashtun Tribes: How a group of friends made an iPhone drama series in Waziristan - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- شدت پسندی سے متاثرہ جنوبی وزیرستان کے کچھ نوجوانوں نے اپنے طور پر موبائل فون سے ایسی ڈرامہ سیریز تشکیل دی ہے جس میں اپنی مہمان نوازی اور وعدہ وفا کرنے جیسی روایات کو دکھایا گیا ہے. ان کی اس دلچسپ کاوش کی تفصیل جانیے عزیز اللہ خان اور بلال احمد کی اس ویڈیو رہورٹ میں۔
#Waziristan #MobilePhoneFilm #Film #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Clashes as students rally against government at Iranian universities - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- بی بی سی فارسی کو موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی یونیورسٹیوں میں حکومت کے حامی اور مخالف گروہوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ایران میں یونیورسٹیاں چھ ہفتوں کی بندش کے بعد دوبارہ کھولی گئی تھیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت تہران کی پانچ یونیورسٹیوں اور شمال مشرقی شہر مشہد کی ایک یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاج کیا۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Trump Reaffirms: Iran Will Not Be Permitted to Go Nuclear - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو دوبارہ آگے بڑھا رہا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔
#trump #iran #us #nuclear #stateoftheunion
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Muhammad Hanif: 'Now a PhD holder has been picked up' - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- چار روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس سے لاپتہ ہونے والے پاکستانی نژاد کینیڈین حمزہ احمد کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ ’تین دن بعد ان کی فیملی کو اطلاع دی گئی ہے کہ انھیں پیکا کے قانون کے تحت پکڑا گیا ہے جس کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔‘ اس بارے میں دیکھیے صحافی، مصنف اور تجزیہ کار محمد حنیف کا وی لاگ۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Searching for South America's ghost bird - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- یوروگوائے میں ایک برڈ واچر ماریسیو سلویرا نے ایک نایاب اور پراسرار اروتاؤ پرندے کی تلاش میں 650 کلومیٹر کا سفر کیا۔ ’گھوسٹ برڈ‘ کہلانے والا یہ پرندہ اپنی غیرمعمولی چھپنے کی صلاحیت کے باعث شاذ و نادر ہی دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں اس تلاش، صبر اور بالآخر ایک نادر منظر کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Controversy in India as Bihar bans sale of meat + Protests in Iran - BBCUrdu
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انڈیا کی ریاست بہار میں حکومت کا نیا اقدام، تعلیمی اداروں اور مذہبی مقامات کے گرد گوشت اور مچھلی کی کھلے عام فروخت پر پابندی۔ اس پابندی کا مقصد بظاہر بچوں میں تشدد کے رجحان کو کم کرنا اور شہریوں کے جذبات کا احترام کرنا ہے۔ اس بارے میں بہار کے نائب وزیر اعلی کا گوشت کی فروخت کے بارے میں بیان متنازعہ ہو گیا ہے اور سوال پوچھے جا رہے ہیں کہ گوشت کی فروخت سے تشدد کا کیا لینا دینا ہے اور اس کا نشانہ کون ہے؟ اس سے رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کے کاروبار متاثر ہونگیں لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انڈیا میں گوشت کی فروخت یا اس کا کھانا متنازعہ ہوا ہو بلکہ اس کی وجہ ...
- Title
- Hamza Ahmed: What do we know about the Candian Pakistani booked under PECA? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- تین روز قبل لاہور سے اغوا ہونے والے‘ کینیڈین نژاد پاکستانی محقق حمزہ احمد کے خلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ وہ اس وقت لاہور کی کیمپ جیل میں ہیں۔ حمزہ احمد کون ہیں اور وہ پاکستان کیوں آئے تھے۔ دیکھئے ترہب اصغر اور فرقان الہی کی اس ویڈیو میں
Picture Credits: Social Media
#PECA #HamzaAhmad #Arrest #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- og trained to illegally dump rubbish, Italian authorities say - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- اٹلی میں پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ایک کتے کی نشاندہی کی جو غیر قانونی طریقے سے کچرا پھینک رہا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس کتے کو ایسا کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔
#dog #littering #rubbish #trash #italy
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR


