BBC Urdu
90‑Second Middle East Roundup: Oil Prices Surge Back to $100 a Barrel - BBC URDU
- Title
- 90‑Second Middle East Roundup: Oil Prices Surge Back to $100 a Barrel - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- آبنائے ہرمز اور خلیج میں آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد تیل کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچی ہیں اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی ٹوورزم کی صنعت کو یومیہ 600 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
ویڈیو: عمر دراز ننگیانہ اور نیئر عباس
#US #Iran #israel #oil #tourism #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Moment point-blank gunshot misses Kashmiri politician - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر جموں میں ایک شادی کی تقریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں وہ لمحہ دیکھا جا سکتا ہے جب ایک شخص سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللہ پر گولی چلا دیتا ہے۔ بدھ کی شام ہونے والے اس حملے میں فاروق عبداللہ محفوظ رہے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔
پانچ بار انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ رہنے والے فاروق عبداللہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر بھی ہیں۔
#india #kashmir #farooqabdullah #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Pakistan Navy escorts oil tankers: What is Operation Muhafiz-ul-Bahr? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے دوران پاکستان کی بحریہ نے سمندری راستوں کے ذریعے تجارت کے تحفظ اور تیل کی بلارکاوٹ ترسیل کے لیے ’آپریشن محافظ البحر‘ شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد کیا ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
رپورٹ: عمیر سلیمی
ویڈیو: رباب بتول اور نیئر عباس
#IranUSConflict #PakistanNavy #OperationMuhafizulBahr #StraitOfHormuz #Ships #Trade #Oil #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- US missile hit military base near Iran school, video analysis shows - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- جنوبی ایران میں ایک پرائمری سکول کے قریب امریکی ٹوماہاک میزائل سے ایک عسکری اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق اس حملے میں 168 افراد ہلاک ہوئے۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جسے ماہرین کی جانب سے جانچا گیا۔ ایران نے اس حملے کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر لگایا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ذمہ دار قرار دیا۔
ویڈیو اور سیٹلائٹ شواہد سے کیا ظاہر ہوتا ہے اور امریکہ کا اس بارے میں کیا کہنا ہے، جانیے اس ویڈیو میں۔
#IranUSConflict #Iran #Israel #US #Drones #Tomahawk #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: US-Israel war on Iran, what is Iran's capability to respond?- BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین جہازوں کو ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ سے نشانہ بنایا گیا ہےجس کے نتیجے میں ایک تھائی کارگو جہاز میں آگ لگ گئی ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم وہ ’محفوظ‘ ہیں۔ تہران، رات کو زور دار دھماکوں سے گونجتا رہا۔ حکام کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے فضائی حملوں میں 1300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
لیکن ایران میں اس قدر تباہی کے باوجود، اس کے میزائل اور ڈرون حملے مسلسل کیوں جاری ہیں؟ اس کی دفاعی قوت کیا بچی ہے اور امریکہ ...
- Title
- Why did the Indian Air Force ground all Tejas fighter jets? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- انڈیا کی فضائیہ نے حالیہ مہینوں میں کئی حادثات کے بعد سبھی تیجس جنگی جہازوں کو گراؤنڈ کر لیا ہے ۔ ان جہازوں کی اب گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ فضائیہ میں پہلے سے ہی جنگی جہازوں کی شدید کمی ہے ۔ تیجس کے گراؤنڈڈ کیے جانے سے فضائیہ کی دشوارایاں اور بھی بڑھ گئی ہیں ۔
رپورٹر شکیل اختر
ویڈیو ایڈیٹر۔ شب شنکر چٹرجی
#Tejas #IndianFighterJets #IndianAirForce #TejasJets #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Expert in guerrilla warfare, can Afghan Taliban stand against Pakistan’s conventional army?-BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- فروری دو ہزار چھبیس میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی اور افغان طالبان سکیورٹی فورسز نے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے کیے ہیں۔ کیا چھاپہ مار جنگ کے ماہر افغان طالبان، روایتی جنگی قوت کی حامل پاکستانی فوج کا مقابلہ کر سکیں گے۔
یہ ہے آج بی بی سی ریڈ کا موضوع۔
تحریر: منزہ انوار، بی بی سی اردو، اسلام آباد
پیشکش: عمر آفریدی
#afghanistan #pakistan #taliban #guerrillawarfare
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Why Indian Youth Are Getting Urdu Tattoos? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- انڈیا میں کچھ لوگ اردو کے الفاظ اپنے جسم پر ٹیٹو کی صورت میں بنوا رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی افراد اردو پڑھنا اور لکھنا نہیں جانتے، پھر بھی اس کے منفرد انداز کی وجہ سے اسے منتخب کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ہم جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ لوگ اردو میں ٹیٹوز کیوں بنوا رہے ہیں۔
ویڈیو : قیصر اندرابی
شوٹ: ادیب انور، میانک مونگیا
ایڈیٹنگ : ادیب انور
#india #tattoo #urdu #language #art #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- 90‑Second Middle East Roundup: US Strikes Iranian Mine‑Laying Boats - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے متحرک اور یوکرینی ڈرونز ایکسپرٹ خلیجی ممالک کے لیے روانہ، جانیے امریکہ اسرائیل اور ایران جنگ کی تازہ ترین صورتحال اس ویڈیو میں۔
ویڈیو: عمر دراز ننگیانہ، نیئر عباس
#USA #Iran #Israel #straitofhormuz #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Explosion shockwave shatters car window in Iranian city of Karaj - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- تصدیق شدہ فوٹیج میں ایران کے شہر کرج میں قریب میں ہونے والے دھماکوں کے جھٹکوں سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹتا دکھائی دیتا ہے۔ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، مقامی ایجنسنیوں کے مطابق، ایران کی وزارتِ تیل کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ تہران اور کرج میں ایندھن کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔
#Iran #US #Israel #Airstrikes #oil #karaj
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Drivers queue for petrol as oil prices jump - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- خام تیل کی قیمت 100$ فی بیرل سے تجاوز کرنے کے بعد دنیا کے مختلف حصوں میں پیٹرول پمپس پر صارفین کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ قیمت میں اضافے کی وجہ اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ ہے۔ مشرقی ایشیائی ممالک اس بحران سے خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو میں۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Iran faces heaviest bombing yet, but is it losing the war? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- لمبے عرصے جنگ جاری رکھنے کے دعوؤں کے بعد بھی امریکی صدر ٹرمپ کا غیر معمولی اعلان کے جنگ شیڈول سے بہت آگے ہے اور تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ کیا یہ امریکہ کا ایران میں جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مبینہ ناکامی کا اعتراف ہے؟ خلیجی ممالک میں بتدریج ایرانی حملے جاری ہیں امریکی آڈوں، تیل کی تنصیبات سب نشانے پر ہیں۔ ایران پر بھی بھرپور حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران یہ جنگ جیت تو نہیں رہا لیکن اُس کی مزاحمت کی وجہ سے ہار ہوتی بھی نظر نہیں آرہی۔
یہ اور دیگر اہم عالمی خبریں شامل ہیں بی بی سی نیوز اردو کے پروگرام جہاں نما میں
میزبان: خالد کرامت
ا...
- Title
- Why Is Peshawar’s Historic Wood Art Market in Decline? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں سو سالہ لکڑی کے فن پاروں کی مارکیٹ اب ختم ہونے کے قریب ہے۔ ہمارے ساتھی بلال احمد نے اس کی وجوہات جاننے کیلئے مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں ایک کاریگر سے بات کی کہ آخر کیوں یہ مارکیٹ زوال کی طرف گامزن ہے۔
#WoodWork #Art #Wood #Pakistan #BBCUrduCLICK HERE to subscribe to BBC Urdu: http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Lucknow’s Royal Kitchen: A Two-Century-Old Tradition of Cooking and Charity - BBC Urdu
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- اودھ کے نوابوں کا دور ختم ہوئے تو زمانہ گزر گیا لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جنھوں نے ان کی شان و شوکت اور طور طریقیوں کی یادوں کو آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک ہے لکھنؤ کے چھوٹے امام باڑے کا شاہی باورچی خانہ، جہاں تقریباً دو صدیوں سے خاص موقعوں پرلذیذ کھانے بنانے اور غریبوں میں بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بی بی سی کی ٹیم وہاں پہنچی تو دیکھا کہ طرح طرح کے پکوان تیار کیے جا رہے ہیں، تقریباً اسی انداز میں جیسے کبھی نوابین کے دور میں ہوتا ہوگا-
ویڈیو : امن
ایڈیٹ : پربھات کمار
پروڈیوسر : سہیل حلیم
#Food #Lucknow #Culinary #History #Religion #India #BBCUrdu
CLICK HERE to su...
- Title
- 90‑Second Middle East Roundup: Bombing in Tehran Continues - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- تہران میں اب تک کی شدید بمباری اور بحرین پر میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں مشرق وسطٰی میں جاری جنگ کی پانچ اہم خبروں پر، بی بی سی اردو کے خصوصی بلیٹن میں۔
ویڈیو: عمر دراز ننگیانہ اور نیئر عباس
#iran #us #israel #middleeast #conflict #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Strike hits close to pro-government rally in central Iran - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- ویڈیو میں ایک فضائی حملے کے بعد پسِ منظر میں اٹھتا ہوا دھوئیں کا بڑا بادل دکھائی دیتا ہے۔ ایران میں حکومت کے حامیوں کے قریب ہونے والے اس حملے کے بعد، وسطی شہر کے نقشِ جہاں سکوائر میں جمع ہجوم کو ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے، جبکہ دھواں تقریباً 1,600 فٹ دور ہونے والے دھماکے سے اٹھتا ہوا نظر آتا ہے۔
#iran #USA #war #isfahan
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- ‘Rivers of fire’ in Tehran after Israeli strikes on oil sites - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- اس ویڈیو ایران کے شہر تہران میں آئل ڈپو کے قریب ایک سڑک پر آگ لگنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ بی بی سی نے اس فوٹیج کی تصدیق کی ہے جو تہران کی سڑکوں پر ریکارڈ کی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع شہرَان آئل ڈپو پر اسرائیلی حملے کے بعد آگ کہسار بلیوارڈ تک پھیل گئی۔ اسرائیلی دفاعی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کے دارالحکومت میں ’ایندھن ذخیرہ کرنے کے کئی مراکز‘ کو نشانہ بنایا۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Mojtaba Khamenei Iran’s new supreme leaders selection a warning to US & Israel - BBCUrdu
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- صدر ٹرمپ کے لیے ناقابل قبول، علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ بن چکے ہیں۔ وہ ایران میں ریاستی اختیار کے تقریباً تمام اہم ذرائع پر کنٹرول رکھنے والی طاقتور پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔اپنے والد سے بھی زیادہ سخت گیر تصور کیے جانے والے مجتبی خامنہ آئی ایران عراق جنگ کے دوران فوج میں رہے ہیں۔ اُن کی اپنی اہلیہ زہرا اور والد اسرائیلی فضائی حملے میں مار گئے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ کمزوری نہیں دکھائیں گے۔ اُن کی تقرری اسرائیل اور امریکہ کے لیے ایک واضح مزاحمتی پیغام ہے۔ کیا یہ جنگ میں ایک اہم اور فیصلہ کن موڑ ثاب...
- Title
- Fear on the Border: Villagers Take Shelter as Pakistan-Afghanistan Clashes - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں اور سرحدی گولہ باری نے مقامی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ آبادی کے قریب دھماکوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ طورخم سرحد کے قریب ایک ایسا گاؤں بھی ہے جہاں مکینوں نے جان بچانے کے لیے قریبی سرنگوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
ہماری ساتھی عزیزاللہ خان اور بلال احمد نے گولہ باری کے بعد لنڈی کوتل اور طورخم کا میں موجود متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔
#PakistanAfghanistanClash #LandiKotal #TorkhamBorder #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Who Is Mojtaba Khamenei? Iran’s New Leader Explained - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- ایران کی مجلسِ خبرگان رہبری نے مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد ملک کا نیا رہبرِ اعلیٰ یا سپریم لیڈر منتخب کر لیا ہے۔ یہ ایک ایسے سخت گیر شخص کا انتخاب ہے جو پاسدارن انقلاب کے قریب سمجھا جاتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ تہران جنگ جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کی ایرن میں جنگ اب دسویں دن میں داخل ہو چکی ہے جبکہ ایران کا رہنما اب ایک ایسا شخص ہے جو ایران اور عراق جنگ کے دوران فوج میں رہ چکا ہے۔ مزید تفصیلات کے ساتھ رفاقت علی کی زبانی جانیے۔
#MojtabaKhamenei #Khamenei #SupremeLeader #IranUSConflict #Isral #Iran #US #Drones #MiddleEast
CLICK HERE to subscribe ...
- Title
- Manipur, India: Who are the Meitei Pangal Muslims, and how did they reach this area? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- انڈیا کی انتہائی شمال مشرقی ریاست منی پور کا ذکر اکثر وہاں موجود نسلی کشیدگی اور تنازعات کے پس منظر میں ہوتا ہے۔ لیکن انھی تنازعات اور کشیدگی کے درمیان، ایک برادری ایسی بھی ہے جس کی آواز بہت کم سنائی دیتی ہے۔ یہ میتی پانگل مسلمان ہیں جو صدیوں پہلے منی پور آئے اور وہیں آباد ہو گئے۔ بی بی سی کے نامہ نگار راگھویندر راؤ اور سراج علی نے وہاں کا دورہ کیا اور اس برادری کے لوگوں سے ملاقات کی، ان کی روداد سنیں اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان کی کہانی کیا ہے؟ یہ مسلمان منی پور میں کیسے اور کب پہنچے؟ اور منی پور میں اس تیسری برادری کی موجودہ صورت حال کیا ہے، جو میتی ا...
- Title
- What are the 'Suicide Drones' that the Taliban are using for attacks on Pakistan? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- گذشتہ دنوں افغانستان میں طالبان کی حکومت کی جانب سے پہلی بار پاکستان کے خلاف حملوں میں ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔ طالبان کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستان کے تین شہروں میں کئی مقامات پر ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے ’متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔
27 فروری کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ پر چھوٹے ڈرونز لانچ کرنے کی کوشش کی مگر اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔
ان حملوں میں استعمال کیے جانے والے ’خودکش ڈرونز‘ کی صلاحیت کتنی تھی، جانیے تابندہ ک...
- Title
- Buddhist AI robot developed to address aging clergy - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- جاپانی محققین نے ایک بدھ مت کا روبوٹ متعارف کروایا ہے جو مصنوعی ذہانت سے چلتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ روحانی مشورے فراہم کر سکتا ہے اور شاید مستقبل میں انسانی بدھ راہبوں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دے سکے۔ یہ ایسے حساس سوالوں کے جواب دے سکتا ہے جو لوگ شاید انسانوں کے سامنے پوچھنے میں ہچکچاتے ہوں۔
#AI #technology #budhist #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Why are americans obsessed with guns despite rising gun violence? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- امریکہ کی تقریباً آدھی آبادی گن وائلنس یا اسلحے کی وجہ سے ہونے والے پُرتشدد واقعات کو ایک سنگین مسئلہ سمجھتی ہے۔ اس کے باوجود دنیا کے کسی اور ملک میں لوگوں کے پاس اتنے ہتھیار نہیں جتنے امریکہ میں ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ملک میں 40 کروڑ بندوقیں ہیں اور یہ تعداد امریکہ میں رہنے والوں سے بھی زیادہ ہے۔ آخر امریکہ میں ہتھیار رکھنے کا جنون کیوں ہے؟ اور اس کی وجہ سے ملک میں لوگ تقسیم کا شکار کیوں ہیں؟
لیلیا لولینکو کی رپورٹ خدیجہ عارف کی زبانی۔
#US #Gun #voilence #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Is Honey safe for babies? Experts warn of hidden risks for infants - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- ماہرین کہتے ہیں کہ ہر بیماری کا علاج سمجھا جانے والا شہد چھوٹے بچوں کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ جانیے کہ کیا شہد بچوں کو، خاص طور پر شیر خوار بچوں کو دیا جا سکتا ہے یا نہیں اور شہد کے آلودہ ہو جانے سے کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ویڈیو: رباب بتول
#children #health #honey #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Karachi US Consulate Shooting: Who Were the Victims? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای کی امریکی اور اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے خلاف ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے دوران کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے میں فائرنگ کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔
یہ لوگ کون تھے اس احتجاج میں کیسے پہنچے؟ بی بی سی نے چند خاندانوں سے ملاقات کی۔
ویڈیو: ریاض سہیل اور محمد نبیل
#iran #us #karachi #protest #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Emotional moment monkey inspects his rescuer’s heart surgery scars - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- ایک بندر کی ریسکیو کرنے والے شخص سے تین ہفتوں بعد ہونے والی جذباتی ملاقات میں بندر نے فوراِ اس شخص کے سینے پر دل کی سرجری کے نشانات دیکھ لیے۔ سابق مالک کی بدسلوکی کے بعد یہ بندر لیونڈ سٹویانوف کے حُسنِ سلوک سے متاثر ہوا تھا۔
#wildlife #animalrescue #monkey #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- How will Israel & US war in Iran affect Gulf powers? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- اٹھائیس فروری کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر شدید فضائی حملے شروع کیے۔ صبح ہوتے ہوتے مشرق وسطی ایک نئی خطرناک جنگ کی زد میں آ چکا تھا۔ ایران نے فوری طور پر جوابی کارروائی شروع کی اور اسرائیل سمیت خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور کچھ غیر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔ اِس جنگ نے لبنان اور عراق کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، قطر، عمان، بحرین اور متحدہ عرب امارات جیسے خلیجی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ایران امریکی فوجی اڈوں کے ساتھ ساتھ بظاہر خلیجی ممالک میں غیر عسکری اہداف کو کیوں نشانہ بنا رہا ہے؟ اور اِس سارے تنازعے کے ا...
- Title
- US-Iran War: Sri Lanka Navy Releases Video of Rescue After Iran Ship Attack - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- سری لنکن نیوی نے ایرانی سیلرز کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو شائع کر دی ہے۔ 4 مارچ کو امریکی آبدوز نے بحر ہند میں ایرانی جہاز آئی آر آئی ایس دینا کو ٹارپیڈو سے نشانہ بنایا۔
#USIranwar #trump #irisdena #srilanka #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- US–Iran War: Why Did Trump Attack Iran? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- ایران پر 28 فروری کے حملوں سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ بار بار یہ اشارہ دے رہی تھی کہ ایران پر حملہ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
حملے کے بعد سے صدر اور اُن کے اعلیٰ حکام نے ایران کے ساتھ جنگ میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں مختلف وضاحتیں پیش کی ہیں۔
بی بی سی کے اینالیسِس ایڈیٹر روس ایٹکنز اس بات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق بیانیہ کس طرح بدلتا رہا ہے اور وہ کون سے اہم سوالات ہیں جن کے ابھی تک جواب نہیں ملے۔
#Usiranwar #trump #Israel #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Israel and US launch wave of strikes in Iran, targeting "leadership bunker" - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- امریکی وزیر دفاع، پیٹ ہیگسٹھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کی شدت میں ڈرامائی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان کے بقول فضائیہ نے زیرِ زمین چھپے ہوئے درجنوں بیلسٹک میزائل لانچرز کو بمباری کرکے تباہ کر دیا ہے۔
امریکی سینٹکام کے کمانڈر، بریڈ کوپر کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں 200 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ B-2 بمبار طیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔
ایران بھی جوابی حملے کر رہا ہے اور سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق جنگ میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد ...
- Title
- Sikhs and Hindus Donate Land for Mosques in Indian Punjab - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- ایک ایسے وقت میں جب شمالی انڈیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی ایک فضا بنی ہوئی ہے، انڈیا کی ریاست پنجاب میں سکھوں اور ہندوؤں نےمسلمانوں کی درجنوں مسجدوں کے لیے زمینیں دی ہیں اور ان کی تعمیر میں بھی مدد کی ہے۔
رپورٹ: شکیل اختر
کیمرہ اور ویڈیو ایڈیٹر: شب شنکر چیٹرجی
#india #punjab #interfaithharmony #muslims #mosque
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Kashmir’s Vanishing Wetlands: Will Migratory Birds Return Next Year? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- ہر سال سردیوں میں لاکھوں مہاجر پرندے ہزاروں میل کا سفر کر کے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے ویٹ لینڈز میں پناہ لیتے ہیں، مگر حکومت کی حالیہ رپورٹ بتاتی ہے کہ یہ آبی ذخائر تیزی سے سکڑ رہے ہیں۔ زمینوں پر قبضہ، بے قابو شہری پھیلاؤ اور موسمیاتی تبدیلی اس کی بڑی وجوہات ہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا یہ مہمان پرندے آئندہ برس بھی یہاں ٹھکانا ڈھونڈ پائیں گے؟
ویڈیو : شفاعت فاروق
#india #kashmir #wildlife #migratorybirds #environment
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Mohammed Hanif's Vlog: 'Don't ask us why we started this war, keep counting our bombs' - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- گذشتہ سال امریکہ نے اپنی وزارتِ دفاع کا نام بدل کر وزارتِ جنگ رکھ دیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک کیا کچھ بدلا ہے۔۔۔ جانیے محمد حنیف کے اس وی لاگ میں
#vlog #america #iran #bbcurdu #israel
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- BBC Reads: Who was Syed Ali Khamenei and how influential was his family? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مشترکہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کی سرکاری طور پر تصدیق اتوار یکم مارچ کو کی گئی۔
خامنہ ای بلحاظِ عہدہ ایران کے سب سے طاقتور منصب تک کیسے پہنچے اور تاریخ انھیں کیسے یاد رکھے گی؟
تفصیل سنیے بی بی سی ریڈز میں۔
تحریر: سیم ووڈہاؤس، بی بی سی نیوز، اور بی بی سی فارسی
پیشکش: عمر آفریدی
#podcast #khamenei #iran #bbcurduCLICK
HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Afghanistan-Pakistan Conflict: Taliban Govt's Foreign Minister meets Chinese Ambassador - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی آٹویں دن داخل ہو گئی ہے اور دونوں جانب یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ حریف کا بھاری نقصان کیا گیا ہے جس کی آزادانہ تصدیق نہیں کی جا سکی۔
مزید تفصیلات جاننے کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو۔
ویڈیو: حسن عباس
#afghanistan #pakistan #turkey #russia #china
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- JAHAN NUMA: US-Israel war with Iran: What are the strategies and goals on both sides? - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر یلغار کو آج چھٹا روز ، لیکن حملوں کی شدت میں کمی کے بجائے ہولناک اضافہ ہو رہا ہے۔
بات صرف زمین اور فضا تک محدود نہیں رہی! گزشتہ روز امریکی نیوی نے ایرانی بحری جہاز کو بحرہند میں تباہ کر دیا۔
اور آج ایران کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔
سوال یہ ہے کہ آخر امریکہ اور اسرائیل کا حتمی ہدف کیا ہے؟ اور ایران کی حکمت عملی کیا ہے؟
ایڈیٹر: خدیجہ عارف
میزبان: غضنفر حیدر
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- War in Iran: What Pakistani Returnees Experienced - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- ایران پر ہونے والے حملوں اور ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں تہران اور دیگر شہروں میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں ایران سے واپس آنے والے پاکستانی طلبا اور تاجروں نے کیا بتایا ، جاننے کے لیے دیکھیئے کوئٹہ سے محمد کاظم اور خیرمحمد بلوچ کی یہ ویڈیو
#iran #usa #israel #war
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Dewa Sharif: Where Hindus and Muslims Celebrate Holi Together - BBC URDU
- Date posted
- 1 month ago
- Description
- انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں واقع دیوا شریف حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ سے جانا جاتا ہے۔ یہاں ہر سال مسلمان اور ہندو ایک ساتھ ہولی مناتے ہیں۔ یہ روایت کیسے شروع ہوئی جانیے اس ویڈیو میں
ویڈیو: پربھات کمار
پروڈیوسر: مہتاب عالم
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- US-Israel attack: Where are Iran's allies, Russia and China? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- برطانیہ نے ایران کے خلاف جاری حملوں کے سلسلے میں امریکہ کو اپنے فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے جس پر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ تہران کو اس کے اتحادی ممالک چین اور روس کی طرف سے کیا حمایت حاصل ہو سکتی ہے۔
رپورٹ: گلوبل جرنلزم ٹیم، بی بی سی ورلڈ سروس
ویڈیو: رباب بتول، محمد نبیل
#IranUSConflict #Iran #US #Israel #Russia #Drones #China #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- BBC READS: Cain & Abel and the first murder in human history - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- آج بی بی سی ریڈز میں سنیے قصہ ہابیل اور قابیل کا جن میں ایک نے دوسرے بھائی کا قتل کیا اور اس قتل کو زمین پر ہونے والا پہلا قتل کہا جاتا ہے۔ اس کا ذکر اسلام سمیت مختلف مذاہب میں کس طرح بیان کیا گيا ہے۔
تحریر: وقار مصطفی
پیشکش و ایڈیٹنگ: خدیجہ عارف
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- How will Iran elect its next Supreme Leader after Ayatollah Khamenei's killing? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ایران میں اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے حملوں میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای ہلاک ہو گئے۔ ایران کے آئین کے مطابق سپریم لیڈر کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
ویڈیو: کرن فاطمہ
#iran #israel #usa #supremeleader #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: US-Israel attack more targets in Iran, sank Iranian warship, Iran retaliates - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- امریکہ اور اسرائیل کی ابتدائی توقعات کے برعکس، ایران کے خلاف جنگ طول پکڑ رہی ہے اور آج پانچویں دن میں داخل ہوگئی۔ تازہ ترین حملوں میں امریکہ اور اسرائیل نے تہران بھر میں "سیکیورٹی ہیڈ کوارٹرز" کو نشانہ بنایا ہے۔ جواب میں ایران نے سعودی عرب، اور کویت کے علاوہ، دبئی میں امریکی قونصل خانے اور قطر میں ایک امریکی اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے اس دوران لبنان پر حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہفتے سے اب تک کم از کم ایک ہزار شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے، جن میں ایک سو اسی سے ...
- Title
- Will Oil Prices increase in Pakistan due to the US Israel - Iran conflict? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- مشرق وسطی میں جاری جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ دوسری طرف سمندری گزرگاہیں بند ہونے کی وجہ سے تیل کی قلت پیدا ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔ اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو کیا پاکستان بھی تیل کی قیمتوں اور قلت سے متاثر ہو سکتا ہے۔
ویڈیو: عمر دراز ننگیانہ، نیر عباس
#iran #us #israel #oil #pakistan
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Iran-US Israel War: Will Oil Prices and Inflation Increase in Pakistan? - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- مشرق وسطی میں جاری جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ دوسری طرف سمندری گزرگاہیں بند ہونے کی وجہ سے تیل کی قلت پیدا ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔ اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو کیا پاکستان بھی تیل کی قیمتوں اور قلت سے متاثر ہو سکتا ہے۔
ویڈیو: عمر دراز ننگیانہ، نیر عباس
#iran #us #israel #oil #pakistan
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Former Vice President Hamid Ansari Speaks to BBC on India’s Present Challenges - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انڈیا کے سابق نائب صدر محمد حامد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت جو حالات ہیں وہ تشویشناک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بیماری پھیل رہی ہے اور اگر کوئی بیماری ہے تو اس کا جلد از جلد علاج ہونا چاہیے۔ حامد انصاری نے بی بی سی نامہ نگار اقبال احمد سے ایک گفتگو میں یہ باتیں کہیں۔ بات چیت کے دوران انڈیا اور دنیا کے موجودہ حالات سے لے کر کرکٹ ڈپلومیسی تک کا ذکر ہوا۔
ویڈیو : اقبال احمد
شوٹ: سندیپ یادو ، سراج علی
ایڈیٹنگ: ورشا چودھری
مکمل انٹرویو دیکھنے کے لیے نیچے دیے لنک پر کلک کریں۔
https://youtu.be/gnXFOOXwR4w
#MohammadHamidAnsari #IndianVicePresident #VicePresident #India #BBCUrdu
...
- Title
- Former Vice President Hamid Ansari Speaks to BBC on India’s Present Challenges - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- انڈیا کے سابق نائب صدر محمد حامد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت جو حالات ہیں وہ تشویشناک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بیماری پھیل رہی ہے اور اگر کوئی بیماری ہے تو اس کا جلد از جلد علاج ہونا چاہیے۔ حامد انصاری نے بی بی سی نامہ نگار اقبال احمد سے ایک گفتگو میں یہ باتیں کہیں۔ بات چیت کے دوران انڈیا اور دنیا کے موجودہ حالات سے لے کر کرکٹ ڈپلومیسی تک کا ذکر ہوا۔
ویڈیو : اقبال احمد
شوٹ: سندیپ یادو ، سراج علی
ایڈیٹنگ: ورشا چودھری
#MohammadHamidAnsari #IndianVicePresident #VicePresident #India #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Commercial aeroplane takes off as Israeli airstrikes hit Beirut - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران لبنان کے دارالحکومت بیروت سے ایک کمرشل طیارے کو اڑان بھرتے دیکھا گیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملے لبنان میں قائم عسکریت پسند گروہ حزب اللہ کی جانب سے ہونے والے حملوں کے جواب میں کیے گئے۔ ہفتے کے روز شروع ہونے والے اس تنازع کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- 'I'm done' - Clinton upset as deposition pauses over photo leak - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ہلری کلنٹن کی جیفری ایپسٹین کے بارے میں تحقیقات کے تقریباً ایک گھنٹے بعد، ان کے ایک وکیل نے کمرے کو بتایا کہ اندر سے ایک تصویر عوام میں لیک ہو گئی ہے۔ ان کے وکیل نے پوچھا کہ بند دروازوں کے اصولوں کے پیش نظر، اور خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ کلنٹن اور ان کی ٹیم نے شروع سے ہی عوامی سماعت کی درخواست کی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تھا، یہ کیسے جائز ہے۔ بل اور ہلری کلنٹن نے گذشتہ ہفتے ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے ساتھ الگ الگ بند کمروں کے پیچھے گواہیاں دیں، اور دونوں ہی ایپسٹین کے جرائم کے بارے میں کسی بھی پیشگی معلومات سے انکار کرتے رہے۔
#hillaryclinton #epstein #dep...
- Title
- Iran: Mass Funeral held for students killed in a missile strike on school - BBC URDU
- Date posted
- 2 months ago
- Description
- ایران کے شہر مناب میں میزائل حملے کا نشانہ بننے والے ایک سکول کی طالبات کی نماز جنازہ مقامی حکام کی موجودگی میں ادا کر دی گئی ہے۔
مناب کے پراسیکیوٹر ابراہیم طاہری کے مطابق لڑکیوں کے اس سکول میں مرنے والے افراد کی تعداد 168 جبکہ 96 زخمی ہیں۔
#iran #school #minab #israel #america
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR


