BBC Urdu
Jahan Numa: PM Modi & Shehbaz Sharif to join Gaza Board, Israel reacts - BBC URDU
- Title
- Jahan Numa: PM Modi & Shehbaz Sharif to join Gaza Board, Israel reacts - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے اہم فیصلے کا وقت آگیا ہے۔ کیا یہ دونوں ملک صدر ٹرمپ کی دعوت پر غزہ کے لیے بنائے گے بورڈ آف پیس میں شامل ہونگے؟
اسرائیل بظاہر اس بورڈ سے کچھ زیادہ خوش نہیں۔ اور پھر غزہ کے لیے بننے والے اس بورڈ پر سب سے بڑی تنقید، اعلی سطح پر اس بورڈ میں کوئی فلسطینی شامل نہیں۔
کیا ایسا بورڈ کامیاب ہوسکتا ہے؟ کیا یہ انڈیا، پاکستان اور اسرائیل کو آمنے سامنے لے آئے گا؟
میزبان: خالد کرامت
ایڈیٹر: فاران رفیع
پروڈیوسر: صمید ککرو، غضنفر حیدر
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
- Title
- Gul Plaza Fire: Families Still Waiting for Missing Loved Ones - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد ملبے کو ہٹانے کا کام گزشتہ دن سے شروع ہے جبکہ عمارت کے کچھ کھڑے حصے کو پانی کے ذریعے ٹھنڈا بھی کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ان کے پاس 70 کے قریب لاپتا افراد کی فہرست ہے، دوسری جانب ان افراد کے عزیز اب بھی امید کر رہے ہیں کہ ان کے پیارے باحفاظت انھیں مل جائیں گے۔
بی بی سی نے متاثرہ پلازے کے مقام پر کیا دیکھا، دیکھیے ریاض سہیل اور محمد نبیل کی اس ویڈیو میں۔
#gulplaza #fire #karachi #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Spain: High-speed train collision kills at least 39: 'Worst rail crash in a decade' - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- اتوار کی شب سپین میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں اب تک کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریل نیٹ ورک آپریٹر کے مطابق یہ واقعہ آدموز قصبے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ملاگا سے میڈرڈ جانے والی ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر کر دوسری پٹری پر چڑھ گئی
#spain #train #crash #accident #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Watch How a Paraglider Survives a Drop from 150m into the Ocean - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- امریکی ریاست فلوریڈا میں ساحل پر ایک پیراگلائیڈر تقریباً 150 میٹر (500 فٹ) کی بلندی سے سمندر میں جا گرا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ 52 سالہ شخص کے پاورڈ پیراگلائیڈر میں تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا لیکن اس کے بعد وہ سمندر میں گرنے کے باعث بچ گیا۔ حیران کن طور پر وہ زخمی نہیں ہوا، اور آس پاس ساحل پر موجود لوگوں نے تیر کر اس کی ساحل تک پہنچنے میں مدد کی۔
#paragliding #florida #america #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Are 7pm Dramas Conservative and 8pm Dramas Progressive in Pakistan?- BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز پر رات 8 بجے نشر ہونے والے ڈراموں میں عموماً کہانی اور پروڈکشن کوالٹی پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ اس کے برعکس، 7 اور 9 بجے کے سلاٹس میں دکھائے جانے والے ڈرامے اکثر روایتی کہانیوں تک محدود ہوتے ہیں۔
کیا وجہ ہے کہ صرف وقت کی تبدیلی سے ڈراموں کے معیار اور ان میں کام کرنے والے اداکار بھی تبدیل ہو جاتے ہیں؟ یہ جاننے کے لیے ہم نے انڈسٹری سے منسلک افراد سے بات کی۔
رپورٹ: براق شبیر
فلمنگ اور ایڈیٹنگ: محمد نبیل
#entertainment #urdudrama #pakistanidramas #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Was Gen Asif Nawaz Janjua poisoned? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل آصف نواز جنجوعہ کی وفات 8 جنوری 1993 کو ہوئی تھی۔ سبب دل کا دورہ قرار دیا گیا۔
لیکن 32 سال بعد بھی ایک حاضر سروس فوجی سربراہ کی موت کے اسباب سے متعلق شکوک و شبہات کی گونج موجود ہے۔ کیوں؟
تفصیل آج کے بی بی سی ریڈز میں۔
تحریر: صحافی ظہیر احمد بابر
پیشکش: عمر آفریدی
#pakistanarmy #history bbcreads #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Karachi: Fire at Gul Plaza Leaves Six Dead and Several Injured - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- کراچی کے علاقے صدر میں واقع گُل پلازہ میں آتشزدگی سے چھ افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکام کو متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ’ہر ممکن امداد‘ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
#gulplaza #karachi #fire #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Inside the global race to build the best domestic robot - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- 2026 میں انسان جیسے روبوٹ پہلی بار دنیا بھر میں متعارف ہو سکتے ہیں، جو ہمارے روزمرہ کے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ مگر یہ حقیقت میں کب تک عام اور مؤثر استعمال کے قابل ہو پائیں گے؟
#robots #ai #chores #roboticsrace #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Catholic priest performs mass by day and DJ sets by night - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ملیے کیتھولک پادری سے جو دن میں باجماعت عبادت کرواتے ہیں اور رات کو پارٹیوں میں ڈی جے کا کام کرتے ہیں۔
#catholic #priest #party #DJ #religion
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Sairbeen: Can protests bring regime change in Iran? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- گزشتہ سال اٹھائیس دسمبر کو تہران کے بازاروں میں الیکٹرانِکس کی دکانوں سے شروع ہونے والے مظاہرے آہستہ آہستہ پرتشدد ہوتے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک میں پھیل گئے۔ اب تک ان مظاہروں اور احتجاج کی لہر کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دسیوں ہزار افراد گرفتار بھی ہیں۔ عالمی برادری بھی ایران پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ احتجاج کرنے والے مظاہرین پر سخت کریک ڈاؤن سے پرہیز کرے۔ اس ہفتے کے سیربین میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایران میں اِس وقت آخر یہ احتجاج ہو کیوں رہے ہیں؟ اور کیا یہ مظاہرے ایران میں رج...
- Title
- Astronauts return to Earth in first ever medical evacuation - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) سے ایک ماہ قبل واپس آنے والے چار خلا باز جمعرات (15 جنوری) کو بحفاظت زمین پر پہنچ گئے۔ عملے کے ایک رکن کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں مقررہ وقت سے پہلے واپس آنا پڑا۔
#ISS #space #astronaut #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Baby orangutan born via rare caesarean section - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Balochistan: Armed men attack in Kharan and release prisoners in police station - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa-Indian Administered Kashmir: Controversy on collecting of mosques data - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- انڈیا کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں مسجدوں، اماموں اور نمازیوں سے متعلق معلومات جمع کرنے کی مبینہ پولیس کارروائی پر تنازع پیدا ہوگیا ہے۔
کشمیر کی بڑی مذہبی تنظیم مُتحدہ مجلسِ عُلما ، حکمران جماعت نیشنل کانفرنس اور دیگر رہنماؤں نے اس بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے
مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس مبینہ پروفائلنگ کو فوری طور پر روکا جائے۔
میزبان: ثمرہ فاطمہ
ایڈیٹر: جاوید سومرو
پروڈیوسر: علی کاظمی اور غضنفر حیدر
#india #indianadministeredkashmir #mosques
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Crane collapses onto Thai passenger train - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- تھائی لینڈ میں ایک کرین چلتی ہوئی مسافر ٹرین پر گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔
#Thailand #railway #train #craine #accident
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- US Immigration Visa Ban: Will Travelling to America Become Impossible? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- امریکہ نے پاکستان سمیت دنیا کے 75 ممالک کے شہریوں کی جانب سے دی گئی ویزے کی ایسی درخواستوں پر کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے روکنے کا اعلان کیا ہے جن کی مدد سے وہ امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کر سکتے تھے۔ امریکی حکام نے یہ فیصلہ کیوں کیا، کون اس فیصلے سے متاثر ہوں گے اور کیا اس کے بعد امریکہ کا سفر بالکل ممکن نہیں ہے؟ جاننے کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو۔
#US #visa #immigration #visasuspension #pakistan #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- US Immigration Visa Ban: Will Travelling to America Become Impossible? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- امریکہ نے پاکستان سمیت دنیا کے 75 ممالک کے شہریوں کی جانب سے دی گئی ویزے کی ایسی درخواستوں پر کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے روکنے کا اعلان کیا ہے جن کی مدد سے وہ امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کر سکتے تھے۔ امریکی حکام نے یہ فیصلہ کیوں کیا، کون اس فیصلے سے متاثر ہوں گے اور کیا اس کے بعد امریکہ کا سفر بالکل ممکن نہیں ہے؟ جاننے کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو۔
#US #visa #immigration #visasuspension #pakistan #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Pakistan: What is the New Pre-Immigration Clearance for UAE and how does it work? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ’روڈ ٹو مکہ‘ طرز کا ایسا امیگریشن نظام لاگو کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت پاکستان سے یو اے ای سفر کرنے والے تمام مسافروں کی امیگریشن پاکستان ہی میں مکمل کر لی جائے گی۔ یہ نظام کیسے کام کرے گا جانیے اس ویڈیو میں۔
ویڈیو: عمر دراز، نیر عباس
#uae #immigration #pakistan #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Rift at top of the Taliban: BBC reveals clash of wills behind internet shutdown-BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- بی بی سی کی افغان سروس، ایک سال کی تحقیق کے بعد طالبان کے اندر مُبینہ 'تقسیم' کی افواہوں کی تصدیق کر پائی ہے۔ اور اِس دوران بی بی سی نے طالبان کے موجودہ اور سابق ارکان، مقامی ذرائع، ماہرین اور سابق سفارت کاروں سمیت سو سے زیادہ لوگوں کے انٹریو اور انہوں نے طالبان کے سربراہ
کی ایک لیک ہونے والی آڈیو تک بھی رسائی حاصل کی، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اُن کے درمیان تقسیم اُن کی حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔ طالبان نے اِس بات سے انکار کیا کہ اُن کے درمیان کسی طرح کی درار ہے، لیکن مختلف رائے کی بات تسلیم کی ہے۔ بی بی سی نے اس رپورٹ
کے ذرائع کے تحفظ کی وج...
- Title
- Operation Boot: MI6/CIA coup to oust Iran’s democratically elected government in 1953 - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ایران کے حالیہ مظاہروں کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات نے انتیس سو تریپن میں ایرانی وزیر اعظم محمد مصدق کا تختہ الٹنے کی سازش میں امریکی ہاتھ کی یاد تازہ کر دی ہے۔
کیا تھی وہ سازش اور اس میں کون کون شریک تھا؟
تفصیل آج کا بی بی سی ریڈز۔
تحریر: صحافی و محقق وقار مصطفیٰ
پیشکش: عمر آفریدی
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Who is Iran's Supreme Leader Ayatollah Khamenei? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای ملک پر تقریباً 40 برس سے حکمران ہیں اور ان کے فیصلوں کو کبھی کبھار ہی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس ویڈیو میں جانیے کہ علی خامنہ ای کون ہیں۔
#iran #supremeleader #AyatollahKhamenei #bbcurduCLICK
HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- What’s the deepest into the Earth a human has ever been? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- کبھی سوچا ہے کہ انسان زمین کے اندر کتنی گہرائی تک گیا ہے؟ جواب ہے، بہت کم گہرائی تک ۔ لیکن یہ اتنا مشکل کیوں ہے، اور اگر ہم زمین کے مرکز تک نہیں پہنچ سکتے تو ہمیں کیسے پتا چلتا ہے کہ وہاں کیا موجود ہے؟
#earth #crust #science #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Case No. 9: Why Journalist Shahzeb Khanzada Wrote This Drama - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 کے ساتھ بطور لکھاری اور اداکار ڈیبیو کرنے والے صحافی شاہ زیب خانزادہ کو جہاں اس ڈرامے میں ریپ کے جرم سے جڑی قانونی باریکیوں کو دکھانے پر سراہا گیا وہیں انھیں اسے ایک نیوز روم ڈرامہ بنانے اور مقدمے کو میڈیا ٹرائل میں تبدیل کرنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
شاہ زیب کو بطور صحافی ایک ڈرامہ لکھنے کا خیال کیسے آیا اور کیا وہ اس کے بعد مزید ڈرامے بھی لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ شاہ زیب خانزادہ سے اس خصوصی انٹرویو میں جانیے۔
پریزینٹر: براق شبیر
فلمنگ اور ایڈیٹنگ: محمد نبیل
#caseno9 #shahzebkhanzada #entertainment #violenceagainstwomen #journalism #juditiary<...
- Title
- Jahan Numa: Trump punishes Iran, India & China with tariffs & Shaksgam controversy-BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- پہلے ایران مکمل طور پر مظاہروں کی گرفت میں تھا اور اب بات کی جا رہی ہے سزاؤں کی۔ ایران حکومت مخالف مظاہرین کو سخت سے سخت سزائیں سنا رہا ہے اور دوسری جانب صدر ٹرمپ نہ صرف ایران کے خلاف کارروائی کی بات کر رہے ہیں بلکہ اُن سب ممالک کو سزا دینے کے لیے ٹیرفس لگا رہے ہیں جو ایران کے ساتھ تجارت کرتے ہیں۔ چین اور انڈیا جیسے ملک کو ایران کے ساتھ صدر ٹرمپ کے عتاب کا سامنا ہوسکتا ہے
’شکسگام وادی ہماری ہے‘: پاکستان اور چین کا 62 سال پرانا سرحدی معاہدہ انڈیا میں موضوعِ بحث کیوں؟
یہ اور دنیا بھر کی دیگر اہم خبریں آج کے بی بی سی نیوز کے پروگرام جہاں نما میں دیکھی...
- Title
- Why are protesters in Iran demanding the return of Reza Pahlavi?- BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- سنہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد معزول ہونے والے شہنشاہِ ایران کے بڑے بیٹے رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران میں جاری احتجاج ’بے مثال‘ ہے۔ وہ طویل عرصے سے ایران میں سیاسی تبدیلی کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں اور حالیہ مظاہروں کے دوران ان کا نام ایک بار پھر سامنے آ رہا ہے۔تو امریکہ میں مقیم ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی کے بارے میں ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟
جانیے سہیل ریاض کی اس ویڈیو میں۔
ایڈیٹنگ: نیئر عباس
#iranprotest #US #Razapahlavi #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Muhammad Hanif’s Vlog: ‘What harm can this new wonder boy do to us’ - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ’عمران خان کا اقتدار میں آنا بھی افواہوں سے شروع ہوا تھا، یہ افواہ سچ ثابت ہوئی، دس سالہ اقتدار میں رہنے کا ان کا منصوبہ بھی ایک افواہ تھی لیکن اس افواہ کا توڑ عمران ِخان کو گھر بھیجنے کی افواہوں سے نکال لیا گیا۔ موجودہ حکومت کو مبارکبادیں اور مینڈیٹ چوری کرنے کے طعنے ختم نہیں ہوئے تھے تو اسلام آباد کی افواہ فیکٹری سے ’ونڈر بوائے ونڈر بوائے‘ کی سرگوشیاں شروع ہو گئیں۔‘
پاکستان میں افواہ سازی کی سب سے بڑی فیکٹری سے آغاز ہونے والی افواہ کے بارے میں دیکھیے محمد حنیف کا یہ وی لاگ۔
#pakistan #politics #imrankhan #islamabad #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Why are several countries showing interest in the Pakistani JF-17 Thunder fighter jet? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کے حالیہ دورہِ پاکستان کے موقع پر انہوں نے پاکستان سے جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اب تک آذربائیجان، میانمار اور نائجریا کو یہ طیارے فروخت کر چکا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ عراق اور لیبیا سمیت کئی دیگر ممالک کے ساتھ اس طیارے کی فروخت کے معاہدے طے پا چکے ہیں۔ تو بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے میں دلچسپی کیوں ظاہر کر رہے ہیں؟ جانیے منزہ انوار اور روحان احمد کی اس ویڈیو میں۔
فلمنگ اور ایڈیٹنگ: نیئر عباس
#JF17 #JF17Thunder #PakistanAirForce #PAF #FighterJet #MilitaryAvia...
- Title
- Jahan Numa: What next for Khamenei & Pahlavi in Iran? & Doval speech controversy - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ایران میں جاری کشیدگی میں اب بات ہو رہی ہے آپشنز کی۔ایران کے رہبر اعلی کے پاس کیا راستہ بچا ہے جس سے وہ صورتحال پر قابو پا سکیں۔ انیس سو اناسی میں آنے والی انقلاب کے بعد یہ ایران کے لیے مشکل ترین دور ہے ۔۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بھی ملٹری کے استعمال سمیت، کئی آپشنز ہیں۔۔
اور رجیم چینج کی بھی بات ہورہی ہے۔۔ایران کے سابق شاہ کے صاحبزادے رضا پہلوی مغربی دنیا میں ایک بار پھر ایکٹو نظر آر ہے ہیں۔
کیا وہ بھی ایک آپشن ہیں؟
میزبان: خالد کرامت
ایڈیٹر: جاوید سومرو
پروڈیوسر: صمید ککرو، غضنفر حیدر
#Iran #Pahlavi #Khamenei #trump
CL...
- Title
- Skier and Her Dog Get Swept away by an Avalanche in Spain - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- سپین میں ایک سکیئر اور ان کا کتا برفانی تودے کی زد میں آ گئے۔ سکیئر آریس ماسیپ کا کہنا تھا کہ وہ علاقے سے واقف تھیں اور انھیں لگا کہ یہ محفوظ علاقہ تھا۔ دونوں بحفاظت واپس آنے میں کامیاب ہو گئے۔
#ski #spain #dog #avalanche #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Iran: Why are protesters replacing Iran's Islamic Republic flag with the Lion and Sun? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ایران میں مظاہرین ملک کے پرچم کی جگہ شیر اور سورج والا جھنڈا لگا رہے ہیں۔ مظاہرین ایسا کیوں کر رہے ہیں اور شیر اور سورج کی علامات کی کیا تاریخ ہے؟
#iran #protests #flag #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Guantanamo detainee paid 'substantial' compensation by UK to settle torture complicity case-BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- برطانوی حکومت نے گونتانامو بے میں تقریباََ بیس سال سے بغیر کسی قانونی کاروائی کے قید ایک فلسطینی شخص کو زرتلافی کے طور پر 'بھاری رقم' کی ادائیگی کی ہے۔ یاد رہے کہ گونتانامو بے وہ قید خانہ ہے جو امریکی حکومت نے نائن الیون کے بعد قائم کیا تھا۔ برطانوی خفیہ ایجنسیز ایم آئی فائیو اور ایم آئی سکس نے ابو زبیدہ کے ساتھ برے برتاؤ کا علم ہونے کے باوجود ان کی تفتیش کے لیے امریکی سی آئی اے کو سوال فراہم کیے۔ ڈینیئل ڈی سمون کی اس رپورٹ میں کچھ تصاویر ناظرین کے لیے پریشان کن ہو سکتی ہیں۔
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Trump threatens military action against Iran as100s feared dead (12 Jan 26) BBC Urdu
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- #iranprotests #trump #khamenei #india
ایران میں پر تشدد مظاہرے رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ سو کے قریب افراد مظاہروں میں ہلاک ہوچکے ہیں اور تین دن سے ملک میں انٹرنیٹ بند ہے۔ اب صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران بات چیت کے لیے تیار ہے مگر ساتھ انھوں نے ملک کے خلاف کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ مذاکرات کے راستے کھلے ہیں لیکن اگر حملہ ہوا تو وہ تیار ہیں۔ یہ کشیدگی صرف ایران تک محدود نہیں اس کے اثرات پاکستان، انڈیا اور افغانستان پر بھی نظر آئیں گے۔
یہ اور دنیا بھر کی دیگر اہم خبریں آج کے بی بی سی نیوز کے پروگرام جہاں ...
- Title
- Is Pakistan set to experience an unusually cold spell? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- اتوار کی شام سے سوشل میڈیا پر یہ دعوے گردش کر رہے ہیں کہ پاکستان میں آئندہ چند روز کے دوران ریکارڈ توڑ سردی پڑنے والی ہے۔ مگر حقیقت کیا ہے؟
جانیے نازش فیض کی اس ویڈیو میں۔
رپورٹر: آسیہ انصر
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Video shows rows of body bags as protests continue in Iran- BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- بی بی سی کی جانب سے تصدیق کی جانے والی ویڈیوز میں تہران پروونس فارنزک ڈائیگناسٹک اینڈ لیبارٹری سینٹر جو کہ ایران کے شہر کہریزک میں واقع ایک مردہ خانہ ہے وہاں لاشوں کے بیگز کی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں. حکومت مظاہرین کے خلاف اپنی کاروائیوں کو مزید تیز کررہی ہے۔ احتجاج ملک کے ہرصوبے میں ہورہے ہیں اور تقریبا سو شہروں تک پھیل گئے ہیں۔ دو ہسپتالوں کے طبی عملے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں سو سے زیادہ لاشیں لائی گئی ہیں۔ ملک بھر میں ہلاکتوں کے تعداد اس سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ جو احتجاج بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شروع ہوئے تھے ان میں اب ایران ک...
- Title
- Hungary: Heavy snow creates stunning patterns on a frozen lake - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- شدید برف باری کے باعث ہنگری کے شہر بوداپیسٹ میں جھیل جم گئی جس کے بعد اس پر حیرت انگیز نقش بن گئے۔ مقامی لوگوں کو آمد و رفت میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
#hungary #snowfall #bbcurdu #weather
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Woman marries ChatGPT character - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ایک سال قبل یورینا نوگوچی نے چیٹ جی پی ٹی کے مشورے پر اپنے انسانی منگیتر سے تعلق ختم کر لیا۔ پھر ایک دن انھوں نے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ سے پوچھا کہ کیا وہ ’کلاوس‘ نامی خوبصورت ویڈیو گیم کردار کو جانتا ہے؟
اگلے ایک سال میں یورینا نے اے آئی میں اپنا مثالی ساتھی تیار کر لیا۔
مزید جاننے کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو۔۔۔
#japan #ai #chatgpt #soulmate #marriage
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Violent protests in Iran despite a government crackdown - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین ہفتے کی رات حکومت کے سخت کریک ڈاؤن کے باوجود سڑکوں پر نکلے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ اس بارے میں تفصیل سے جانیے نازش فیض کی اس ویڈیو میں۔
ایڈیٹینگ: حسن عباس
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Locals in Tirah valley relocate due to proposed military operation, but face problems - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- خیبرپختونخوا کے علاقے وادی تیراہ سے ایک مجوزہ ٹارگٹڈ فوجی آپریشن کی وجہ سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ اس دوران ان افراد کو کیا مشکلات پیش آ رہی ہیں، جانیے اس ویڈیو میں۔
رپورٹ: عزیز اللہ خان
فلمنگ: اسلام گل
ایڈیٹنگ: فرقان الٰہی
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- My twin brother says our mother sexually exploited us and allowed men to abuse us- BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- کوما سے باہر آنے کے بعد ایلیکس کو یہ احساس مستقلاً ستا رہا کہ ماں سے تعلق میں کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کی حقیقت ان پر کھلی جب ماں کا انتقال ہوا۔
وارننگ: اس رپورٹ میں شامل کچھ تفصیل بعض لوگوں کے لیے پریشان کن ہو سکتی ہیں۔
سنیے آج کا بی بی سی ریڈز۔
تحریر: ایلیسیا ہرنینڈز، بی بی سی مُونڈو
پیشکش: عمر آفریدی
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Why does the US want more oil? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرتا ہے۔ تو پھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید تیل کیوں چاہتے ہیں؟ اور اس سب کا وینزویلا کا کیا تعلق ہے؟
#venezuela #us #maduro #trump #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Sairbeen: US action in Venezuela: What does US want to achieve? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- دنیا کے کئی ممالک اور مبصرین نے وینزویلا میں امریکی کارروائی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اِسے ایک خود مختار ملک کے صدر کا اغوا اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ آج کے سیربین میں ہم نے جائزہ لیا ہے کہ آخر امریکہ وینزویلا سے چاہتا کیا ہے۔
میزبان: عالیہ نازکی
پروڈیوسر: حسین عسکری
وژول پروڈیوسر: علی کاظمی
سٹوڈیو ٹیم: کرس ہاؤس، کرس ایڈورڈز
#venezuela #us #maduro #trump #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- India: Thief Gets Stuck in Exhaust Fan Hole During Attempted Robbery - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- انڈیا کی ریاست راجستھان میں ایک شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس گیا اور پھنسے ہوئے شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔
مزید جانیے اس ویڈیو میں۔۔۔
#india #kota #theif #failedburglary #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Birmingham: Mysterious pink glow lights up snowy skies - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Jahan Numa: Iran protests against the regime continue, is a political change possible? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ایران میں شدید معاشی بحران کے خلاف پندرہ روز سے جاری احتجاج، اب، ایران کی اعلیٰ قیادت کے خاتمے کے مطالبات میں بھی تبدیل ہو چکا ہے۔ دارالحکومت تہران میں مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر مارچ کر رہی ہے۔
سکورٹی فورسز نے بعض مقامات پر مظاہرین کے خلاف فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا ہے۔ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اب تک تیس سے یادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
میزبان: ثمرہ فاطمہ
ایڈیٹر: جاوید سومرو
پروڈیوسرز: ڑفاقت علی اور غضنفر حیدر
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Fresh snow and ice warnings as Storm Goretti leaves tens of thousands without power - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- برطانیہ میں طوفان گوریٹی کے باعث ہزاروں گھروں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ نیشنل گرڈ کے مطابق اب بھی چوالیس ہزار سے زائد گھروں میں بجلی بحال نہیں ہو سکی۔ اس بارے میں مزید جانیے نازش فیض کی اس ویڈیو میں۔
#Goretti #strom #uk #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Can Venezuelan withstand US military pressure for long? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- امریکہ اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر صدر نکولس مادورو نے اپنی مسلح افواج اور رضا کار تنظیموں کو تیار رہنے کا حکم دے رکھا تھا۔ مگر امریکی صدر ٹرمپ نے توقع کے برعکس کارروائی کر کے ایک ہیجان برپا کر دیا ہے۔
ایسے میں اگر دونوں ملکوں میں باضابطہ جنگ چھِڑ جائے تو وینزویلا کی جنگی حکمتِ عملی کیا ہو گی؟
یہ ہے آج بی بی سی ریڈز کا موضوع۔
تحریر: نوربرٹو پریدیس، بی بی سی مُونڈو
پیشکش: عمر آفریدی
#Venezuela #us #trump #maduro #bbcreads
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Iran: national flag torn down and statue toppled as protests spread - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- ایران میں ہونے والے مظاہروں کی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ مشتعل مظاہرین اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم پھاڑ رہے ہیں اور سابق فوجی رہنما قاسم سُلیمانی کے مجسمے کو گرا رہے ہیں۔ یہ مظاہرے معاشی مشکلات کے خلاف ملک بھر میں جاری ہیں۔
#iran #protest #economy #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- Venezuela: ‘The opposition leader was convinced that this carnival was organised for her.’- BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- امریکہ کے ہرکارے نہیں فوجی دستے وینزویلا پہنچے ہیں اور صدر مادورو کا رجیم چینج کیا ہے۔ مغربی میڈیا ابھی تک ڈکشنیری میں یہ ڈھونڈ رہا ہے کہ اسے اغوا کہیں، گرفتاری یا جیسے ہمارے ہاں کہتے ہیں کہ بس بندہ ’چُک‘ لیا ہے‘، وینزویلا کے پر ہونے والی امریکی کارروائی پر دیکھیے محمد حنیف کا یہ وی لاگ۔
#Venezuela #us #trump #maduro #muhammadhanif #bbcurdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- India: Female spies who keep an eye on lovers and political leaders - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- چاہے گھریلو جھگڑے ہوں، زمین کے تنازعات یا معاشقے انڈیا میں ایسے تنازعات کی تفتیش کرنے کے لیے پرائیویٹ جاسوسوں کی مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔۔۔ ہم نے ایسی ہی دو خواتین جاسوسوں سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ وہ یہ کام کیسے سرانجام دیتی ہیں اور یہ کام کتنا دلچسپ ہے؟
رپورٹ: سہیل اختر
فلمنگ: سہیل بھٹ
ایڈیٹنگ نیر عباس
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
- Title
- What happened during the PSL auction of the two new teams? - BBC URDU
- Date posted
- 3 months ago
- Description
- اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی مکمل ہو گئی ہے، اور یہ ٹیمیں بالترتیب 175 کروڑ اور 185 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئی ہیں۔ نیلامی کے دوران کیا کچھ ہوا؟ جانیے عمر دارز نگیانہ کی اس ویڈیو میں۔
فلمنگ اور ایڈیٹنگ: نائیر عباس
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR


